تازہ ترین
فرانس: پاکستان فیسٹیول کے انعقاد کی تیاری کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان پیرس میں سفارتی عملہ و کمیونٹی نمائندگان کے مابین اہم ملاقات         توفیق بٹ پروفیسر کالم نگار جرنلزم روزنامہ نئی بات روزنامہ نوائے وقت روزنامہ پاکستان. کتلان فیڈرشن سپین کی دعوت پر سپین آمد         “بولونیا میں مقیم محمد اسماعیل کی اہلیہ کا انتقال”         نوجوان صحافی و سماجی رہنما نقیب جرال کی جانب سے عتیق چوہدری کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل         پیرس: سنیر جرنلسٹ ، +سماجی شخصیت شبانہ چوہدری کی صاحبزادی تحریم کی شادی17 اگست بروز بدھ کو عامر خان کے ساتھ انجام پائی         اٹلی کے شہر فیدنذا Fidenza,میں اقلیتیوں سے متعلق کانفرنسMinorities Conference و ادبی سمینار Adbi Seminar کی تقاریب 11 سے 16اگست تک جاری رہیں، ادبی، سماجی و مذہبی موضوعات پر خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ، مقامی و تارکینِ وطن کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی اور معروف و شاعر و دانشور جیم فے غوری اور ان کی پوری ٹیم کی اس شاندار کاوش کو بے حد سراہا         نیویارک میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقریبات برونکس میں دعائیہ تقریب، ملک وقوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا         جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام پی سی سی اور پی سی ایف اے کے زیر اہتمام ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا         پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے یوم آذادی کی تقریب انعقاد کیا گیا         ولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب         سوہنی دھرتی اللہ رکھے ۔قدم قدم آباد تجھے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب         فرانس: بھارت کے یومِ ازادی پر پیرس میں یومِ سیاہ ، کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پوری پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ا مڈ آئی         کوریا کے معروف بزنس مین ملک ندیم پاکستان بزنس اسوسی ایشن تھیگوکوریا کے ہیڈ مقرر         اٹلی: معروف شاعر و دانشور جیم فے غوری نے وطنِ عزیز کے ستر ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ میلان میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں بھرپور ملی جوش و جزبہ سے شرکت کی         پیرس، وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کا نجی دورہ پیرس، شمروز الہی گھمن چئیرمین ایڈوائزری کونسل (مسلم لیگ نون یورپ) کا خیر مقدم اور پر تپاک استقبال        

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا اعلان ہوگیا کہ پاکستانیوں کی تمام مشکلات ہی حل ہوجائیں گی ، شاندار خوشخبری آگئی

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا اعلان ہوگیا کہ پاکستانیوں کی تمام مشکلات ہی حل ہوجائیں گی ، شاندار خوشخبری آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گاہے ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے دوست احباب کو واٹس ایپ پر غلطی سے کوئی ایسا پیغام بھیج دیتے ہیں جو ہم قطعاً انہیں نہیں بھیجنا چاہتے۔ جب پیغام چلا جاتا ہے تو ہمارے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہ جاتا۔ تاہم اب اس پچھتاوے کے ختم ہونے کے دن آ گئے ہیں کیونکہ واٹس ایپ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے ذریعے کسی کو بھیجا گیا ناپسندیدہ پیغام بھیجے جانے کے بعد بھی ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا نام ’ری کال‘ ہے جس کے ذریعے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد 5منٹ کے دوران اسے ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ رواں سال اپریل میں ’ری کال‘ نامی اس فیچر کا تجربہ کر چکی ہے۔ تب یہ ’بیٹا(Beta)ورژن‘ کی ایپلی کیشنز میں متعارف کروایا اور ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اب اس پر تجربات مکمل ہو چکے ہیں اور یہ بہت جلد ہر صارف کی ایپلی کیشن میں موجود ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ری کال تحریری، تصویری، ویڈیو، گفس، دستاویزات وغیرہ وغیرہ، ہر طرح کے پیغامات پر کام کرے گا۔ یعنی اس کے ذریعے واٹس ایپ کا کوئی بھی پیغام بھیجنے کے بعد بھی ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔

Related posts