تازہ ترین
فرانس: پاکستان فیسٹیول کے انعقاد کی تیاری کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان پیرس میں سفارتی عملہ و کمیونٹی نمائندگان کے مابین اہم ملاقات         توفیق بٹ پروفیسر کالم نگار جرنلزم روزنامہ نئی بات روزنامہ نوائے وقت روزنامہ پاکستان. کتلان فیڈرشن سپین کی دعوت پر سپین آمد         “بولونیا میں مقیم محمد اسماعیل کی اہلیہ کا انتقال”         نوجوان صحافی و سماجی رہنما نقیب جرال کی جانب سے عتیق چوہدری کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل         پیرس: سنیر جرنلسٹ ، +سماجی شخصیت شبانہ چوہدری کی صاحبزادی تحریم کی شادی17 اگست بروز بدھ کو عامر خان کے ساتھ انجام پائی         اٹلی کے شہر فیدنذا Fidenza,میں اقلیتیوں سے متعلق کانفرنسMinorities Conference و ادبی سمینار Adbi Seminar کی تقاریب 11 سے 16اگست تک جاری رہیں، ادبی، سماجی و مذہبی موضوعات پر خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ، مقامی و تارکینِ وطن کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی اور معروف و شاعر و دانشور جیم فے غوری اور ان کی پوری ٹیم کی اس شاندار کاوش کو بے حد سراہا         نیویارک میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقریبات برونکس میں دعائیہ تقریب، ملک وقوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا         جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام پی سی سی اور پی سی ایف اے کے زیر اہتمام ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا         پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے یوم آذادی کی تقریب انعقاد کیا گیا         ولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب         سوہنی دھرتی اللہ رکھے ۔قدم قدم آباد تجھے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب         فرانس: بھارت کے یومِ ازادی پر پیرس میں یومِ سیاہ ، کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پوری پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ا مڈ آئی         کوریا کے معروف بزنس مین ملک ندیم پاکستان بزنس اسوسی ایشن تھیگوکوریا کے ہیڈ مقرر         اٹلی: معروف شاعر و دانشور جیم فے غوری نے وطنِ عزیز کے ستر ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ میلان میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں بھرپور ملی جوش و جزبہ سے شرکت کی         پیرس، وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کا نجی دورہ پیرس، شمروز الہی گھمن چئیرمین ایڈوائزری کونسل (مسلم لیگ نون یورپ) کا خیر مقدم اور پر تپاک استقبال        

’سام سنگ کے موبائل فون میں کمپنی نے یہ چیز ڈال رکھی ہے‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عوام پر آگیا، کیا چیز ہے؟ جان کر آپ موبائل ہی چھوڑ کر دوڑ لگادیں گے

’سام سنگ کے موبائل فون میں کمپنی نے یہ چیز ڈال رکھی ہے‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عوام پر آگیا، کیا چیز ہے؟ جان کر آپ موبائل ہی چھوڑ کر دوڑ لگادیں گے

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)گزشتہ روز سامنے آنے والی اس خبر نے دنیا بھر میں سام سنگ موبائل فون صارفین کے ہوش اڑا دئیے کہ کمپنی اپنے موبائل فونز میں بیکننگ (Beaconing) نامی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے جس کے ذریعے موبائل فون صارفین کی ہر پل جاسوسی کی جا رہی ہے۔ اس انکشاف کے مطابق بیکننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل فون صارفین کی ہر سرگرمی کی نگرانی کی جاتی ہے، چاہے وہ کوئی ٹیکسٹ میسج پڑھ رہے ہوں، کسی ویب سائٹ کو وزٹ کررہے ہوں یا ای میل پڑھ رہے ہوں۔ اس تہلکہ دعوے کے سامنے آنے کے بعد اب سام سنگ کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آ گیا ہے جس میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’الٹراسونک بیکن ٹیکنالوجی‘ کمپنی کے موبائل فونز میں کبھی بھی نصب نہیں کی گئی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جاسوس ٹیکنالوجی کے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ اوپن رائٹس گروپ نامی ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جم کیلاک کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا ”سام سنگ آپ کے بارے میں جاننا چاہتی ہے اور اس کیلئے وہ جاسوسی کا طریقہ اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے جسے آپ دیکھ نہیں سکتے اور موبائل فون پر اس کی موجودگی کے متعلق آپ کو پتہ بھی نہیں چل سکتا۔ سام سنگ کو اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے اور صارفین کی پرائیویسی کا لحاظ کرتے ہوئے اس کام سے باز رہنا چاہیے۔“
سام سنگ کمپنی کے ایک ترجمان نے ان دعوﺅں کو رد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ”سام سنگ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہماری تمام مصنوعات صارفین کی پرائیویسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہیں۔ ہم صارفین کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ ہمارے آلات میں الٹراسونک بیکن ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی گئی ہے ۔ ہم مختلف ویب سائٹوں پر موجود بیکنز کو ضرور استعمال کرسکتے ہیں اور یہ طریقہ کار ہمارے علاوہ بھی کمپنیاں عام استعمال کرتی ہیں۔ یہ الٹراسونک بیکن نہیں ہیں۔ ہماری موبائل مصنوعات میں موجود فنکشن اور الٹراسونک بیکن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔“

Related posts