تازہ ترین
آسڑیلیا میں سٹیج پلے کامیڈی چسکہ، پاک آسٹر یلیا کے صدر ارشد نسیم بٹ نے فنکاروں کا پرتپاک استقبال کیا         پیرس کے علاقہ بوبینی میں واقع لاپیلس ریسٹورنٹ میں کشمیری رہنما زاہد ہاشمی کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا         ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں نمازِ جمعتہ المبارک کےبعدچوهدری ممتاز پکهوال کےبزنزپاٹنرسیداجمل حیسن شاہ کےبیٹےکی فاتح خوانی.         بولونیا/اٹلی:: بے گھر افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونیوالی واک کی تصویری جھلکیاں، دوسری مدت کیلئے منتخب بولونیا شہر کے 61 سالہ میئر Virginio Merola (انتہائی بائیں) کی بھی شرکت،         بولونیا میں نئے ادارے ”یورو سروسز“ کی افتتاحی تقریب کل ہوگی،         پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ راولپنڈی کی شان ملک عظیم کا دبئی ائر پو رٹ پر تحریک انصاف یو تھ ونگ یو اے ای نے شاندار استقبال کیا         سویڈن: سفارت کی زمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سفیر طارق ضمیر کے اعزاز میں الوداعی لنچ کا اہتمام         پیام امن سپین کی صدر جوزفین کرسٹینا نے بارسلونا کی معروف سیاسی سماجی شحصیات انصر اقبال آف اختر کرنانہ اور شاہد چئیرمین سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا         ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں نمازِ جمعتہ المبارک کے بعد علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر منہاج چوهدری محمد اعظم صدرمنهاج القرآن انٹرنیشنل فرانس         مسلم لیگ نون یورپ کے چیف کوارڈینیٹر حافظ امیر علی اعوان کی ماضی کے نڈر صحافی کثیر الاشاعت جریدے چٹان کے ایڈیٹر اور شعلہ بیان مقرر شورش کاشمیری کے بیٹے آغا مشہود سے ملاقات اور حاضرہ پر تبادلہ خیال         مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی راجہ اسد کا بارسلونا ائیر پورٹ پر استقبال. مسلم لیگ ن سپین کے جنرل سیکرٹری الیگزینڈر راجو اور مسلم لیگ ن کتلونئا کے صدر راجہ ساجد .ممتاز سہوترہ اور رضوان زاہد نے پھول پیش کر کے استقبال کیا         اٹلی چوہدری افتخار احمد چھنی اور چوہدری افضال کے اعزاز میں پی ٹی آئی اٹلی عوام دوست گروپ کی طرف سے شاندارعشائیہ         بولونیا میں نئے ادارے ”یورو سروسز“ کی افتتاحی تقریب 22 اکتوبر کو ہوگی، تارکین وطن کو ایک ہی چھت تلے متعدد سہولتیں دستیاب ہونگی، چیف ایگزیکٹو آصف رضا         فیشن ڈیزائننگ کے زریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کروں گی یو ر پین فیشن ڈیزائنر،نینا خان         جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون اور بیلجئم برانچ کا ایک اہم اجلاس برسلز میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر تنویر احمد چوہدری کی زیرصدارت منعقد ہوا        

رمضان المبارک میں گوگل نے وہ موبائل ایپ متعارف کروادی جس کی مسلمانوں کو سب سے زیادہ ضرورت تھی

رمضان المبارک میں گوگل نے وہ موبائل ایپ متعارف کروادی جس کی مسلمانوں کو سب سے زیادہ ضرورت تھی

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو انٹرنیٹ پر اتنی ایپس موجود ہیں کہ جن کا شمار ممکن نہیں لیکن گزشتہ روز گوگل نے ایک ایسی خوبصورت ایپ متعارف کروا دی ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہر طرح کی اپیس سے زیادہ پسند آئے گے۔ آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں اس خصوصی ایپ کی مدد سے انتہائی آسانی سے قبلہ کی سمت معلوم کر سکتے ہیں ۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئی ویب ایپ سروس کا نام ”قبلہ فائنڈر (Qibla Finder)“ ہے جو موبائل براﺅزر کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے اینڈرائڈ، iOS سمیت کسی بھی قسم کے آپریٹنگ سسٹم اور ہر طرح کے موبائل فون سے استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس پر ’لوکیشن‘ کا فیچر آن ہو سکتا ہو۔ آگمینٹڈریالٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ ایپ قبلہ کی سمت کو ایک نیلی لکیر کی صورت میں ظاہر کرتی ہے۔

گوگل کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے متعلق معلومات بہت بڑے پیمانے پر سرچ کی جاتی ہیں اور اکثر لوگ اس مقصد کیلئے کمپس (Compass) ایپ بھی سرچ کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ قبلہ فائنڈر کے نام سے ایک ایپ متعارف کروائی جائے تاکہ کسی بھی ملک میں رہنے والے مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں وہ باآسانی قبلہ کی سمت معلوم کر سکیں۔
قبلہ فائنڈر ایپ کے متعلق تمام تفصیلات گوگل کی خصوصی ویب سائٹ ’رمضان ہب‘ پر بھی دستیاب ہیں۔ یہ ویب سائٹ گوگل نے 2014 ءمیں خصوصی طور پر رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے قائم کی تھی ۔

Related posts