تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

آئی فون کے اگلے ماڈل میں ایک فیچر ایسا شاندار ہوگا کہ جان کر آپ کا دل خوش ہوجائے گا، اب فون چارج کرنے کی آپ کو فکر ہی نہ ہو گی کیونکہ۔۔۔

آئی فون کے اگلے ماڈل میں ایک فیچر ایسا شاندار ہوگا کہ جان کر آپ کا دل خوش ہوجائے گا، اب فون چارج کرنے کی آپ کو فکر ہی نہ ہو گی کیونکہ۔۔۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے صارفین کو نئی ماڈل آئی فون 7ایس پلس کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے جسے کمپنی کی طرف سے ستمبر میں متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اب ایپل کی پارٹنر کمپنی وسٹران نے اس نئے ماڈل کی معلومات افشاءکر دی ہیں جن کے متعلق جان کر آپ کا دل چاہے گا کہ اسے فوراً خرید لیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وسٹران کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ ہوانگ نے بتایا ہے کہ ”آئی فون 7ایس پلس واٹرپروف ہو گا اور وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔“

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ ہوانگ کا کہنا تھا کہ ”تار کے بغیر چارج ہونے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اس ماڈل میں پانی کے خلاف مزاحمت کو بھی دیگرمارکیٹ میں موجود آئی فون ماڈلز کی نسبت بہت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔“ ایپل کی طرف سے وائی فائی کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی خبر آ رہی تھی اور کمپنی نے رواں سال اپریل میں اس ٹیکنالوجی کی سند حقِ ایجاد بھی حاصل کرنے کی درخواست بھی دی تھی۔ چنانچہ ممکنہ طور پر اس ماڈل میں اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایپل رواں سال ستمبر میں اپنے تین آئی فون ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ان میں ایک آئی فون 8ہے جو ایک نئے ڈیزائن اور خم دار او ایل ای ڈی سکرین کے ساتھ متعارف کروایا جا رہا ہے۔

Related posts