تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

بے حد لمبی زندگی چاہتے ہیں تو یہ ایک چیز کھانا چھوڑدیں، سائنسدانوں نے پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کو صحت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

بے حد لمبی زندگی چاہتے ہیں تو یہ ایک چیز کھانا چھوڑدیں، سائنسدانوں نے پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کو صحت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گوشت اور دودھ سے بنے کھانے سب سے زیادہ مقبول ہیں لیکن سائنسدانوں نے انہیں طویل اور صحت مند زندگی کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”لوگ اپنی خوراک سے گوشت، انڈے اور ڈیری پراڈکٹس نکال کر اور اناج، دالوں، سبزیوں اور پھلوں کو غذا کا حصہ بنا کر اپنی زندگی میں کئی سال کا اضافہ کر سکتے ہیں۔“ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پروٹین اگر جانوروں کی بجائے اناج، دالوں اور سویا بین سے حاصل کی جائے تو اس سے شرح اموات میں واقع ہوتی ہے اور انسان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق امریکہ کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے سائنسدانوں نے کی ہے۔

سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے 1لاکھ 31ہزار 342افراد کی خوراک اور صحت کاتین عشروں کا ریکارڈ حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا ہے جس سے ثابت ہوا کہ اگر آدمی سرخ گوشت، انڈے و دیگر ہر نوع کی جانوروں سے حاصل ہونے والی غذائیں چھوڑ کر سبزیوں، خشک میوا جات اور اناج پر آ جائے تو مجموعی طور پر موت کی شرح میں 32فیصد کمی ہو جائے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”پودوں سے حاصل کردہ پروٹینز میں ہر 3فیصد اضافے سے آدمی کے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات 12فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ موت کی تمام وجوہات میں بھی 10فیصد کمی واقع ہو جاتی ہے۔آدمی پودوں سے جتنے زیادہ پروٹینز لیتا جائے گا اس کے امراض میں مبتلا ہونے اور موت کی وجوہات میں اسی قدر کمی واقع ہوتی جائے گی۔اس کے برعکس کیلوریز میں جانوروں سے حاصل کیے گئے پروٹینز کی مقدار 10فیصد زیادہ کرنے سے دل کے امراض کے باعث موت واقع ہونے کے امکانات میں 8فیصد اور موت کی باقی وجوہات میں 2فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔“

Related posts