تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

برطانیہ میں نشے میں دھت دہشتگرد سڑکوں پہ آگئے، لوگ خوف سے تھر تھر کانپنے لگے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ دہشتگرد نہیں بلکہ۔۔۔

برطانیہ میں نشے میں دھت دہشتگرد سڑکوں پہ آگئے، لوگ خوف سے تھر تھر کانپنے لگے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ دہشتگرد نہیں بلکہ۔۔۔

زغرب(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض اوقات لوگ ایسا انتہائی سنگین مذاق کر گزرتے ہیں جو دوسروں یا خود ان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ گزشتہ روز یورپی ملک کروشیا میں ایک برطانوی سیاح نے بھی ایسا ہی مذاق کیا جس سے اس سیاحتی مقام پر موجود تمام سیاحوں اور کروشیا کی سکیورٹی ایجنسیوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں کے باعث مغربی ممالک میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ایسے میں اس سیاح نے اپنا حلیہ دہشت گردوں والا بنایا، ہاتھ میں ایک نقلی رائفل اٹھائی اور اپنے درجن بھر دوستوں کے ہمراہ کروشیا کے سیاحتی مقام ہوار (Hvar)پر سیاحوں کے درمیان جا گھسا۔ سیاحوں نے جب اس نقلی دہشت گرد کو دیکھا تو انہوں نے جان بچانے کے لیے وہاں سے دوڑ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے جعلی خودکش جیکٹ بھی پہن رکھی تھی اور ایک کپڑے سے دہشت گردوں کی طرح اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔ اس شخص اور اس کے دوستوں کا تعلق برطانوی علاقے ہرٹفورڈ شائر سے ہے۔ جب اس آدمی سے پوچھا گیا کہ اس نے دہشت گردوں والا حلیہ کیوں بنایا؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں نے دہشت گردوں والا نہیں بلکہ صومالیہ کے بحری قزاقوں والا حلیہ بنایا ہے اور یہ کام میں نے اور میرے دوستوں نے مذاق میں کیا ہے۔ واقعے کے وقت سیاحتی مقام پر موجود ایک برطانوی خاتون سوفی میسزار کا کہنا تھا کہ ”انہیں دیکھ کر ہم تمام سیاح خوفزدہ ہو گئے۔ مجھے یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ یہ جعلی دہشت گرد اور اس کے تمام ساتھی برطانوی شہری ہیں۔“

Related posts