تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

امریکا میں مختاراں مائی کی زندگی پر شو، مختاراں مائی کی بھی شرکت

امریکا میں مختاراں مائی کی زندگی پر شو، مختاراں مائی کی بھی شرکت

کراچی(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے چھوٹے قصبے میروالا میں 15 برس قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مائی مختاراں کی زندگی پر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اوپرا شو پیش کیا گیا۔اوپرا شو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں خود مختاراں مائی بھی موجود تھیں، یوں تھیٹر دیکھنے والے افراد نے اس شخصیت کو بھی دیکھ لیا، جس کی زندگی پر یہ شو پیش کیا گیا۔

اس شو کو پہلی بار امریکا میں 2014 میں پیش کیا تھا، مگر اس وقت مختاراں مائی شو میں شرکت نہیں کرسکیں تھیں۔’تھمب پرنٹ‘ نامی اس اوپرا کو کاملا سنکرم اور سوسان ینکووٹز نے تیار کیا، جس میں مختاراں مائی کے ساتھ ہونے والے واقعات کو اجاگر کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اوپرا شو کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، جب کہ لوگوں نے مخاراں مائی سے مل کر اس کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

شو کے بعد خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مختاراں مائی نے بتایا کہ اوپرا کے شروعاتی مناظر دیکھ کر وہ مایوس ہوئیں، مگر جوں جوں شو آگے بڑھتا گیا، ان میں حوصلہ آتا گیا۔انہوں نے خود پر اوپرا شو تیار کرنے والی خواتین کی مدد سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہیں انصاف نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی ہوئی، اور انہیں لگتا ہے کہ اب انہیں انصاف نہیں ملنے والا۔

مختاراں مائی نے پاکستان کے نظام انصاف پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ جن لوگوں نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا آج وہ آزاد ہیں، اور اب بھی انہیں دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔انہوں نے اپنی جدوجہد سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی وجہ سے گاؤں اور علاقے کی خواتین میں حوصلہ بڑھا، جب کہ ان کی فلاحی تنظیم بھی علاقے کی خواتین میں حوصلہ بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ مختاراں مائی کو 2002 میں ایک پنچائتی فیصلے کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزمان کو پہلے عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی، مگر اپیل کے بعد ان کی سزا ختم کردی گئی۔مختاراں مائی کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزمان کو بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا، جب کہ مختاراں مائی نے 2009 میں ایک پولیس اہلکار سے شادی کرلی تھی۔ریپ کا نشانہ بننے کے بعد دنیا بھر میں مختاراں مائی کے حقوق کے لیے بات کی گئی، اور انہیں ہر جگہ سے حمایت حاصل ہوئی۔

Related posts