تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

بھارتی سپنر روی چندرن اشون نے چیمپیئن ٹرافی کے فائنل مقابلے میں ’’مہنگے ترین باؤلر‘‘ کا بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا

بھارتی سپنر روی چندرن اشون نے چیمپیئن ٹرافی کے فائنل مقابلے میں ’’مہنگے ترین باؤلر‘‘ کا بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میچ میں کامیابی کا سہرا پاکستانی ٹیم کے سر سج گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی کھلاڑی شکست کے ساتھ ہی کئی اور’’ شرمناک اعزاز‘‘ اپنے نام کر رہے ہیں ،بھارتی آف سپنر روی اشون چندرن نے فائنل معرکے میں اپنے مقررہ 10اوورز میں کوئی وکٹ حاصل کئے بغیر 70رنز دے کر چیمپیئن ٹرافی کی تاریخ میں فائنل مقابلے کے سب سے زیادہ ’’ مہنگے باؤلر‘‘ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔

اوول گراؤنڈ میں پاک بھارت تاریخی معرکے میں بھارتی آف اسپنر روی چندرن اشون کی کارکردگی نے ایک حد تک لیگ میچ میں بھارت کے ہی خلاف پاکستان کے وہاب ریاض کی’’ کارکردگی ‘‘ کی یاد تازہ کر دی ہے ، فائنل میچ سے پہلے روی اشون اَن فٹ تھے ،اگرچہ بھارتی آف سپنر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی فائنل میچ کھیلا تاہم فائنل معرکہ اشون چندرن کے لئے ایک ’’ڈراؤنا خواب ‘‘ ثابت ہوا اور انہوں نے اپنے کوٹے کے مقررہ 10اوورز میں 70رنز دیئے اور پاکستانی شاہینوں نے بھارتی آف سپنر کی جم کر دھلائی کی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 4جون کو بھارت کے خلاف گروپ میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی بھی بھارتی بلے بازوں نے خوب دھلائی کی تھی ، اس میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوور میں 87 رنز کھائے اور وکٹ کا کھاتا کھولے بغیر ہی اَن فٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے ۔اس سے قبل یکم جون کو بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں انگلینڈ کے باؤلر جیک بال کو بھی ایسے ہی تجربے سے گزرنا پڑا تھا، اس میچ میں انگلش باؤلر جیک بال نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 82 رنز کھائے لیکن یہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔ چیمپئنز ٹرافی میں مہنگی باؤلنگ کے معاملے میں نیوزی لینڈ کے ایڈم مل اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 10 اوور میں 79 رنز دیئے تھے تاہم ایڈم مل تین وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

Related posts