تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

کرکٹ ٹیم کی کامیابی ان کشمیریوں کے نام ہونی چاہئے جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے جرم میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و جبر کا سامنا کیا :حاٖفظ محمد سعید کا دوران نظر بندی پیغام

کرکٹ ٹیم کی کامیابی ان کشمیریوں کے نام ہونی چاہئے جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے جرم میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و جبر کا سامنا کیا :حاٖفظ محمد سعید کا دوران نظر بندی پیغام

جماعۃ الدعوة کے نظر بند  سربراہ حافظ محمد سعید نے  پاکستانی و کشمیری قوم کو  چیمپیئن ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو بدترین شکست دینے پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اس کامیابی کو ان کشمیریوں کے نام ہونا چاہیے جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے جرم میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و جبر کا سامنا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف مذہبی رہنما اور مظلوم کشمیریوں کی خم ٹھونک کر حمایت کرنے اور اسی جرم میں گذشتہ کئی ماہ سے نظر بندی کا شکار ہونے والے حافظ محمد سعید نے  اپنے بیٹے حافظ طلحہ سعید کے ذریعہ دوران نظربندی بھارت کے خلاف  پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر قوم کے نام مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کو ان کشمیریوں کے نام ہونا چاہیے جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے جرم میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و جبر کا سامنا کیا ۔انہوں نے کہاکہ اصل مقابلے کا میدان مقبوضہ کشمیر میں سجا ہوا ہے جہاں آئے دن قتل و غارت گری کے باوجود مظلوم کشمیری قوم غاصب بھارت اور اس کی آٹھ لاکھ فوج کو شکست دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس اتحاد و یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ اہل وطن بھارت کیخلاف کرکٹ میچ میں کرتے ہیں اس سے بڑھ کر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ قربانیوں اور شہادتوں کے نتیجہ میں جلد کشمیریوں کو آزادی ملے گی اور بھارتی فوج کو جنت ارضی کشمیر سے ان شاءاللہ نکلنا پڑے گا۔

Related posts