تازہ ترین
بولونیا: معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شبیر احمد ککرالی سے ان کے بھائی چوہدری محمد سلیم کی وفات پر اظہار تعزیت         امریکہ: 5 ویں ہندکو انٹر نیشنل کانفرنس نیو یارک،ادب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق شخصیات کی شرکت         امریکہ میں تحریک انصاف کے ارکان کی فہرست آن لائن شائع کردی گئیں         مسلم لیگ ن ہی محب وطن سیاسی جماعت ہے عوام کسی اور کے بہکاؤے میں نہ آئیں ۔۔ شمروز الٰہی گھمن         پیرس ادبی فورم اور غزالی ٹرسٹ کے تعاون سے —-ایک خوب صورت شام تعلیم کے نام — کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ         بارسلونا میں فیضان مدینہ مسجد میں زندہ پیر گهمگول شریف کے سالانہ عرس کی تقریب. عرس مبارک کی تقریب کے آرگنائزر حاجی راجہ اسد کی طرفسے قرعہ اندازی کے ذریعے عمر دیا گیا. اہل ایمان کی بھر پور شرکت         ممتاز بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نجی دورہ پر سپین سے پاکستان روانہ ہوگئے         فرانس : 15 اکتوبر سے مرکزی پارٹی طرز پر یورپین ممبر شپ ڈرائیو کا آغاز ہو چکا ہے، یاسر اقبال خان         اٹلی کے شہر بولونیا میں عوامی خدمت کے ادارے ”یورو سروسز“ کی افتتاحی تقریب کی تصویری جھلکیاں پاکستانی سفارتخانہ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن تنویر احمد اور ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر رضوان صلابت سمیت ہموطنوں کی بڑی میں شرکت         بولونیا میں عوامی خدمت کے نئے ادارے ”یورو سروسز“ کا افتتاح اٹلی بھر سے پاکستانی و اطالوی کمیونٹی سمیت سیاسی،سماجی،مذہبی و کاروباری شخصیات کی شرکت،         سپین: نعیم عباس بهٹی کو اللہ تعالٰی نے بیٹے اور بیٹی کی نعمت سے نوازا حافظ عبدالرزاق صادق نے ان کے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر ظہرانہ دیا         اٹلی ۔۔۔ انصاف چوک میں چودھری خالد سراں کی سربراہی میں انٹر اپارٹی الیکشن کے خوالے سے خصوصی بات چیت         بولونیا (ااٹلی) چوہدری ظفر علی رانجھا کی جانب سے سرپرستِ اعلیٰ سفیرانِ پاکستان گروپ بولونیا اٹلی محمد بوٹے خان کے صاحبزادوں کو پاکستان سے واپسی پرشادی کی مبارکباد کے سلسلہ میں شاندار عشائیہ دیا گیا         اٹلی: بریشیا میں شہادتِ امام حسین ؑکے حوالے سے تقریب کا انعقاد، مومنین و کمیونٹی کی بھرپور شرکت         آسڑیلیا میں سٹیج پلے کامیڈی چسکہ، پاک آسٹر یلیا کے صدر ارشد نسیم بٹ نے فنکاروں کا پرتپاک استقبال کیا        

ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، سسٹم ٹھیک ہونے سے پاکستان دنیا کی سپر ون ٹیم بن سکتی ہے: عمران خان

ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، سسٹم ٹھیک ہونے سے پاکستان دنیا کی سپر ون ٹیم بن سکتی ہے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارت کیخلاف جیت پر سرفراز احمد اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت نے سب کو متحد کر دیا اور جیت پرہر جگہ خوشیاں منائی گئیں ۔ فخر زمان کی کارکردگی نے ثابت کر دیا کہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔”موجودہ ٹیم ماضی کی ٹیموں سے اچھی ہو سکتی ہے “۔اگر سسٹم ٹھیک ہو جائے تو پاکستان ٹیم دنیا کی سپرون ٹیم بن سکتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شائد ہی کسی ملک میں ایسا ٹیلنٹ ہو جتنا پاکستان میں ہے ، فخر زمان جس طرح کھیلا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم جس طرح ہمارے دیگر ادارے تباہ ہیں اسی طرح کھیل کا بھی برا حال ہے ، نجم سیٹھی جسے لوگ کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں کر سکتے ۔ دنیا کے کسی ملک میں وزیر اعظم کرکٹ کا سرپرست اعلیٰ نہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما فیصلہ کن کیس ہے جس سے یہ طے ہو گا کہ پاکستان کس طرف جائے گا ۔جے آئی ٹی کی کارروائی پر شور مچانے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں پتہ ہے اگر فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو ہماری بھی باری آجائے گی ۔
سسٹم ڈی ریل ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کر رہی ہے ۔پاکستان میں کرپشن کا بھی خوفناک ٹیلنٹ ہے ۔اگر آصف زرداری اور نواز شریف کے نیچے فرشتے بھی دیدیں تب بھی کرپشن نہیں رکے گی ۔کرپشن رکے گی اگر ادارے کمزور اور طاقتور میں امتیاز نہیں کریں گے ۔سپریم کورٹ نے کہا نوازشریف نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے سارے ادارے تباہ کیے۔

Related posts