تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اہم ہے، امریکا

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اہم ہے، امریکا

واشنگٹن(این این آئی) امریکی حکام کا ماننا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے مسائل پر پاکستان امریکا کا اتحادی ہے اور افغان طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری سٹیٹ برائے سیاسی و عسکری معاملات ٹینا کیڈاناو¿ نے کانگریس کے اجلاس کے دوران کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدھر ناو¿ٹ کا کہنا تھاامریکا اور پاکستان کی خطے کے امن، سیکیورٹی، ترقی اور بحالی میں قریبی شراکت داری ہے اور امریکی اور پاکستانی حکومتیں باہمی مفادات بشمول انسداد دہشت گردی پر مل کر کام جاری رکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے اپنی پالیسی کی بین الایجنسی نظر ثانی کا آغاز کر رہے ہیں اور یہ امریکا کی جنوبی ایشیا کے لیے قومی حکمت عملی کی وسیع نظر ثانی کا حصہ ہے جس میں پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ایک سابق امریکی جنرل دوگلس لیوت نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اپنے مطالبات اور دیگر مفادات کو متوازن کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دراصل ہمارے پاکستان میں کئی مفادات ہیں جو افغان طالبان سے نمٹنے میں ہمارے مفادات سے زیادہ اہم ہیں۔یہ تین وہ اشخاص ہیں جو واشنگٹن میں پاک-امریکا تعلقات کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں اور امریکی حکام پر زور دیتے رہے ہیں کہ پاک-امریکا تعلقات قائم رہنے چاہئیں۔ جبکہ دوسری جانب کچھ امریکی پاکستان کو ‘دہشت گردی کا کفیل ملک’ قرار دینا چاہتے ہیں جبکہ کچھ چاہتے ہیں کہ امریکا پاکستان کی فوجی اور مالی امداد بند کر دے، اس کے علاوہ کچھ امریکی حکام چاہتے ہیں کہ امریکا پاکستان کی سب سے اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت کو ختم کر دے۔اس معاملے پر زیادہ تر مباحثے کانگریس کمیٹیوں کی جانب سے منعقد ہوئے۔ان ہی اجلاسوں میں سے ایک اجلاس کے دوران امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے انکشاف کیا تھا کہ انتظامیہ پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد کی بین الایجنسی نظر ثانی کر رہی ہے۔امریکا کا یہ فیصلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ نہ تو اپنے تعلقات ختم کرے گا اور نہ ہی اسے دہشت گردی کا مبینہ کفیل قرار دے گا بلکہ وہ پاکستان کی مالی امداد پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دے گا۔

Related posts