تازہ ترین
بولونیا: معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شبیر احمد ککرالی سے ان کے بھائی چوہدری محمد سلیم کی وفات پر اظہار تعزیت         امریکہ: 5 ویں ہندکو انٹر نیشنل کانفرنس نیو یارک،ادب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق شخصیات کی شرکت         امریکہ میں تحریک انصاف کے ارکان کی فہرست آن لائن شائع کردی گئیں         مسلم لیگ ن ہی محب وطن سیاسی جماعت ہے عوام کسی اور کے بہکاؤے میں نہ آئیں ۔۔ شمروز الٰہی گھمن         پیرس ادبی فورم اور غزالی ٹرسٹ کے تعاون سے —-ایک خوب صورت شام تعلیم کے نام — کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ         بارسلونا میں فیضان مدینہ مسجد میں زندہ پیر گهمگول شریف کے سالانہ عرس کی تقریب. عرس مبارک کی تقریب کے آرگنائزر حاجی راجہ اسد کی طرفسے قرعہ اندازی کے ذریعے عمر دیا گیا. اہل ایمان کی بھر پور شرکت         ممتاز بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نجی دورہ پر سپین سے پاکستان روانہ ہوگئے         فرانس : 15 اکتوبر سے مرکزی پارٹی طرز پر یورپین ممبر شپ ڈرائیو کا آغاز ہو چکا ہے، یاسر اقبال خان         اٹلی کے شہر بولونیا میں عوامی خدمت کے ادارے ”یورو سروسز“ کی افتتاحی تقریب کی تصویری جھلکیاں پاکستانی سفارتخانہ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن تنویر احمد اور ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر رضوان صلابت سمیت ہموطنوں کی بڑی میں شرکت         بولونیا میں عوامی خدمت کے نئے ادارے ”یورو سروسز“ کا افتتاح اٹلی بھر سے پاکستانی و اطالوی کمیونٹی سمیت سیاسی،سماجی،مذہبی و کاروباری شخصیات کی شرکت،         سپین: نعیم عباس بهٹی کو اللہ تعالٰی نے بیٹے اور بیٹی کی نعمت سے نوازا حافظ عبدالرزاق صادق نے ان کے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر ظہرانہ دیا         اٹلی ۔۔۔ انصاف چوک میں چودھری خالد سراں کی سربراہی میں انٹر اپارٹی الیکشن کے خوالے سے خصوصی بات چیت         بولونیا (ااٹلی) چوہدری ظفر علی رانجھا کی جانب سے سرپرستِ اعلیٰ سفیرانِ پاکستان گروپ بولونیا اٹلی محمد بوٹے خان کے صاحبزادوں کو پاکستان سے واپسی پرشادی کی مبارکباد کے سلسلہ میں شاندار عشائیہ دیا گیا         اٹلی: بریشیا میں شہادتِ امام حسین ؑکے حوالے سے تقریب کا انعقاد، مومنین و کمیونٹی کی بھرپور شرکت         آسڑیلیا میں سٹیج پلے کامیڈی چسکہ، پاک آسٹر یلیا کے صدر ارشد نسیم بٹ نے فنکاروں کا پرتپاک استقبال کیا        

سیف علی خان اپنی صاحبزادی سارہ سے ناراض ہو گئے

سیف علی خان اپنی صاحبزادی سارہ سے ناراض ہو گئے

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان اپنی صاحبزادی سارہ کے فلموں میں کام کرنے کے فیصلے سے خاصے ناراض ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی والدین نہیں چاہے گا کہ ان کے بچوں کو زندگی میں کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ اس لیے سارہ کو کسی اور شعبے یا کاروبار کو منتخب کرنا چاہیے۔سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں سارہ کے مستقبل سے پریشان ہوں کہ وہ اپنے آپ کو انڈسٹری میں کیوں لانا چاہتی ہیں؟۔ سارہ کوسمجھنا چاہیے کہ انہوں نے کہاں اور کیسی تعلیم حاصل کی ہے اور اس کے بعد انہیں کہاں رہنا چاہیے اور کیا کام کرنا چاہیے۔ میں انہیں ایکٹنگ کرتے نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ یہ ایک مستقل پروفیشن نہیں ہے۔

سیف نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کسی کی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ بہترین کام کرنے کے بعد بھی کامیاب ہو پائے گا یا نہیں۔ ہر والدین اپنے بچوں کی زندگی کومحفوظ بنانا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ خبریں ہیں کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’کیدارناتھ‘ سائن بھی کر چکی ہیں۔ ان کے اس فیصلہ سے سب خوش ہیں لیکن ان کے والد سیف علی خان اس فیصلے سے کافی ناراض ہیں۔

Related posts