تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

معروف پاپ گلوکارہ بیونسے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

معروف پاپ گلوکارہ بیونسے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

لاس اینجلس(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر جے زی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق بیونسے نے لاس اینجلس کے اسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، ان کے شوہر اور میوزک پروڈیوسر جے زی اس موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی تھے، انہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے بالکل صحت مند اور تندرست ہیں۔

35 سالہ گلوکارہ بیونسے نے کچھ عرصہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر اپنے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ جڑواں بچوں کے اس دنیا میں آنے کے بعد ہماری فیملی میں خوشگوار اضافہ ہوجائےگا۔ اس خبر کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ بیونسے اور جے زی 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک 5 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام بلیوایو ہے۔

Related posts