تازہ ترین
اٹلی: ناپولی میں عیدالفطر         اٹلی: بولونیا میں عیدالفطر         عید کی نماز محمدیہ مسجد بریشا چوہدری سکندر گوندل چوہدری مدثر تھیلہ چوہدری رشید گجر مرزا شامیر مرزا محمد علی مرزا محمد خالد         سفیران پاکستان گروپ بلونیا کے دوستوں کا نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گروپ فوٹو         چوہدری اجمل فرزند گوٹریلہ کی طرف سے چوہدری صابر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے 29 رمضان المبارک کو اسلامک سینٹر بریشیا میں قران خوانی اورافطار ڈنر         نینا خان کی جانب سے ا ہلِ ِ وطن کو عید مبارک         پیرس: عید الفطر پر منہاج ویلفئیر فرانس کی جانب سے فلاحی کیمپ کا انعقاد         ویانا میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع         اللہ پاک اہلِ وطن اور اوورسیز پاکستانیوں کو عید الفطر کی ہزاروں خوشیا ں نصیب فرمائے، آمین: بلا ل حسین جنجوعہ         ا ٹلی: میری طرف سے تمام ہم وطنوں اور امتِ مسلمہ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، میاں خاں         امریکہ: نیو یار ک میں علی راشد کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام، کمیونٹی و دوست احباب کی بھر پور شرکت         او پی سی پنجاب کے اعلی سطح کے وفد نے دورہ یورپ کے بعد دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کے مسائل کے حل کی سنجیدہ کوششیں پر مبنی جامع رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی         اٹلی: جو گناہوں کی غلامی سے دیتی ہے نجات، رمضان ہم پہ وہ رحمت کی برسات ہے: سفارت خانہ روم میں سفیرِ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا، سفیرانِ وطن کی بھرپور شرکت         بولٹن: سب دوستوں، بھائیوں اورامتِ مسلمہ کو جمعتہ الوداع او ماہِ ر رمضان کی مبارک ساعتیں مبارک ہوں، اللہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے، آمین: عالمِ دین و روحانی پیشوا سید محمد         ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں سید اظہر شاە کی جانب سے 28 ویں روزە افطاری کے موقع پر تصویری جھلکیاں (اکرم باجوە ویانا)        

گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

اگر مرغی شوربے والی پکانی ہوتو اسے پکانے سے دس پندرہ منٹ لیموں کا رس اور سرکہ لگاکر رکھ دیں، پھر گھی میں تل کر مصالحہ ڈال کرپکائیں۔
تھوڑی سی املی پانی میں بھگودیں ، تھوڑی دیر بعد جب املی نرم ہوجائے تو ہاتھ سے خوب مل لیں اور اس املی والے پانی سے برتنوں کو دھویئے اور خوب رگڑیں، برتن چمک اٹھیں گے ۔
کثرت استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں اور بوتلوں پر کچھ داغ پڑجاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب دوبڑے چمچے کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کربرتن اس گرم پانی میں بھگو دیں۔ نتائج حیرن کن ہوں گے ۔
ہاتھی دانت سے بنی ہوئی مصنوعات اکثر زرد پڑجاتی ہیں، ایسی چیزوں کو شیشے کے مرتبان میں رکھ کر سورج کی شعاعوں کے سامنے رکھ دیں۔ ان کی زردی ختم ہوجائے گی ۔
پیازکوٹ کر سونگھنے سے سرکادرد ختم ہوجاتاہے ۔
پودینے کی ڈنڈیاں یالیموں کے چھلکے کپڑوں اور کتابوں میں رکھنے سے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ موسم گرما میں تکبے میں اگر تھوڑا ساکافورملا دیاجائے تو اس سے تکیہ ٹھنڈابھی ہوگااور کھٹمل بھی نہیں پڑیں گے۔
بارش کے موسم میں گھر میں لوبان کی دھونی ضروردیں ، اس سے سلین ختم ہوجاتی ہے ۔
بیڈ شیٹ کو کلف لگاکر بچھانے سے سوٹیس نہیں پڑتیں ، اور زیادہ دن صاف رہتی ہے ۔
اگر کپڑوں پر چکناہٹ لگ جائے تو اس پر خوب پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔
بعض دفعہ مہندی ہلکی رہتی ہے ، جب مہندی سوکھ کر جھڑجائے تو اس پرپان میں استعمال ہونے والا چونا لگالیا جائے ۔ سوکھنے کے بعد ہاتھ دھولیں ۔ یالونگ کو توے پر ڈال کر ہاتھوں کی دھواں دیں تو مہندی کا رنگ تیز ہوجائے گا۔
مصنوعی زیورات کو محفوظ رکھنے کیلئے ان کو خوشبوسے بچائیں اور پلاسٹک کی تھیلی میں رکھیں اس طرح یہ کالے نہیں ہوتے ۔
مہندی ہاتھوں پر بہت اچھی لگتی ہے لیکن مہند اگر کپڑوں پر لگ جائے تو جان عذاب میں آجاتی ہے ایسے دھبوں کو گرم دودھ میں آدھے گھنٹے کیلئے رہنے دیجئے ، مہندی کے دھبے فوراََ غائب ہوجائیں گے ۔
اگر دروازوں کے قبضے پھٹنے لگیں تو ان میں دراڑپیداہونے لگی ہے تو ایک معمولی پنسل کو خراب شدہ حصوں پر رگڑیں پنسل کا گرینائٹ لبریکینٹ کاکام انجام دے گا۔
موتیا اور چنبیلی کے پھولوں کی جڑ میں اگر آپ لسی، چھاچھ ڈالیں یادودھ کی دیگچی دھو کر اس کا پانی ڈالیں تو بہت پھول آتے ہیں۔
چونے کو انڈے کی زردی میں حل کر اس سے شیشے کے ٹوٹے ہوئے گلاس کو جوڑا جاسکتا ہے ۔

Related posts