تازہ ترین
سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز نے برطانیہ سے پاکستانیو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا         امامیہ اسلامک کونسل یورپ کی سالانہ میٹنگ کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد کی گئی         بلونیا اٹلی چوہدری غلام شبیر کی اپنے دوست چوہدری محمد بوٹے خاں گجر دیتوال پوڑ کوان کے صاحبزادوں کی شادی کی مبارک باد کے سلسلے میں مانچسٹر سے بلونیا خصوصی آمد         اٹلی: اہلیانِ مونتی کیاری کی طرف سے محفلِ میلاد ﷺ کا پروگرام، چوہدری سکندرگوندل (پروپرائٹر، گوندل ریسٹورنٹ)کا خصوصی تعاون،منتظمین کے فرائض چوہدری منیر بھمبھر، طارق کھٹانہ، خالد شبیرڈوگہ اور چوہدری شبیر بھمبھر نے ادا کئے         اوورسیز پاکستانی جائیں تو کہاں جائیں! پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جانے والے منہاج القرآن کویت کے رہنما محمد عثمان کو گھر میں ڈکیتی مذاحمت پر قتل کر دیا گیا         معروف اینکر پرسن امیر عباس ہشام یوسف پیرس پہنچ گئے۔ قائداعظم ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے۔ ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق ہوں گے         فرانس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تبدیلی پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سینئر راہنماؤں کی مبارکباد۔         سیاسی وابستگی سے متعلق افواہیں، فیصل چیچی کل پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے         یو،کے: عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر تحریکِ انصاف PTI West Midlands کا جش، مبارکبادیں، پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم         پی ٹی آئی مانچسٹر کے چوہدری محمد نواز آور ان کی ٹیم نے ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا مانچیسٹر کی سیاسی اور کاروباری شخصیات کی شرکت         نا اہلی کیس میں عمران خان کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے: اورنگزیب جنگل خیلوی         فرانس ۔ طارق محمود کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں ادا ادا کر دی گئی         گلاسگو کے ہردلعزیز دوست میاں نوید قیصر کے اعزازمیں میاں طاہر حمید کا ظہرانہ         بریکنگ نیوز: چوہدری فیصل محمود چچی چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل مسلم لیگ ن اٹلی اتوار شام 5 بجے بلونیا میں پریس کانفرنس کریں گے         تحریک انصاف اٹلی کاکل بروز ہفتہ شام دو بجے کریمونا پیاسا روما میں ایک جشن کا اہتمام-میاں آفتاب احمد        

برمنگھم: زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسی نیکی ضرور کرنی چاہیے جو ہمیشہ کے لیے صدقہ جا ریہ بن جا ئے: ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کی تقریب سے خطاب

برمنگھم:  زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسی نیکی ضرور کرنی چاہیے جو ہمیشہ کے لیے صدقہ جا ریہ بن جا ئے: ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کی تقریب سے خطاب

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کا شمیم محمود کی مذہبی وفلاحی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت، یتیم بچو ں کی کفالت اور اپنے اردگرد رہنے والے ضرورت مند افراد کی معاونت ہم سب کی اخلا قی اور مذہبی ذمہ داری ہے،

بحثیت مسلمان اس محدود زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسی نیکی ضرور کرنی چاہیے جو ہمیشہ کے لیے صدقہ جا ریہ بن جا ئے۔ان خیالا ت کا اظہا ر نو منتخب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس اطہر صدیقی نے یہا ں مقامی ہال میں فلاحی تنظیم کی

سابقہ بانی و سربراہ شمیم محمود کی فلاحی و مذہبی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ عظیم الشان افطا ر ڈنر کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر شمیم محمود کی صاحبزادی عائشہ، غزالہ احمد، عالیہ، طیبہ لو ہا ر، گل رانا، رضوانہ، آسیہ،فریدہ، زہرین، ثمینہ رحمن، بشریٰ، شاہین لطیف، صائمہ، شازیہ، محمد شاہد، محمد شعیب، طیبہ، عمران، حلیمہ، حفصہ، سریہ چشتی، خجستہ بی بی، سلمیٰ شوکت، ڈاکٹر شوکت خان، ملک فتح خان، ناصر خان، طارق لوہا ر، حبیب الرحمن ایم بی ای، طارق جہا ں، مسز طلعت سلیم، محمد ایوب ایم بی ای، محمد سجا د، عطیہ مغل، عبد القدوس، کوثر ظفر، نصرت رفیق، آمنہ انور، صفیہ اے نور، جان جنجوعہ، ما جد،طا ہر، شمسہ، لبنیٰ، فریدہ، سرینہ، ہما ء، شانزہ،ازنیٰ، نادیہ،تصویر، ثمینہ، رفعت، حفصہ،محمود، علیشا،زینب،رخسانہ، رضوانہ،مریم، ماریہ، شعیب، رکیہ،سلطان، قاسم،علی، زوہیب، زیب النساء،ام حبیبہ،تہرین، نضرت، روبینہ، شازیہ،عالیہ، ساجد، عابد، کامل، شہزاد،طیب، صفینہ،عمارہ،جویریہ،ریحانہ، شبنم،مریم، آسیہ،نصرت، نرگس، بصرہ،آسیہ سلطان، ناصر، ردا، محمودہ،محمد حمزہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اطہر صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق چیئر پرسن ہیلپنگ لٹل اینجلز و جنت الفردوس شمیم اپنی زندگی کے اختتام کے ساتھ ہمیں انسانیت کی بھلا ئی اور دوسروں کے لیے جینے کا اہم پیغام دیکر گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس تنظیم کے زیر سائیہ جتنے بھی یتیم مساکین اور غریب بچے ہیں ان کی تعلیم و تر بیت اور دیکھ بھال اب ہم سب کی اخلا قی ذمہ داری ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ کسی ضرورت مند کی ضرورت کے وقت کام آنا بہت بڑی نیکی ہے جسے ہمیں اپنی زندگیو ں میں عملی طور پر اپنا نے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرغزالہ احمد، طیبہ لوہا ر،حلیمہ، ناصر خان اور دیگرنے شمیم محمود کی خدمت انسانیت اور انسانی فلا ح کے لیے گراں قدر خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہاکہ شمیم محمود نے ایک عورت ہو نے کے با وجود نہ صرف آخری دم تک اپنی موذی بیما ری کینسر سے جنگ جا ری رکھی بلکہ یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بھی بخوبی نبھائی اب اس مشن کو آگے لیکر چلنا ہر درد دل رکھنے والے کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین بزرگو ں بچوں سمیت مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والو ں نے بھرپور شرکت کی ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کے ساتھ بھرپور تعاون جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شمیم محمود سمیت مسلم امہ کے تمام فوت شدگان کی بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related posts