تازہ ترین
وطن کی مٹی عظیم ہے تو ۔۔۔ عظیم تر ہم بنا رہے ہیں:اٹلی کے شہر بولزانو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 70 ویں یومِ آزادی کی شاندار اور رنگا رنگ تقریب پورے تزک و ا حتشام سے منائی گئی، پاکستانی کمیونٹی بولزانو وطن سے اظہارِ محبت کیلئے جوق در جوق کولپنگ ہاؤس پہنچ گئی،ہر زبان پر ’سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ، پاکستان کی خاطر تن من دھن قربان کا عزم: رپورٹ، بلال حسین جنجوعہ         ساؤتھ افریقہ: پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کے سترویں یومِ آزادی کی تقریب کو شایانِ شان انداز سے منایا گیا، چیف کوارڈینیٹر مسلم لیگ نون یورپ حافظ امیر علی اعوان کی خصوصی شرکت         مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سپین کے صدر راجہ گلفراز ایڈووکیٹ اور سردار اکرم نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر سپین کی طرف سے ملک محمد حنیف صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ ونگ کے اعزاز میں ھمالیہ ریسٹورنٹ میں عشائیہ         فرانس: استاد آصف سنتو خان اور ہمنواؤں کا شاندار قوالی پروگرام، کمیونٹی و قوالی شائقین کی کثیر تعداد میں شرکت         یو،کے: امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی دین اسلام کے لیے گراں قدر خدما ت کو تا قیام قیامت یا د رکھا جا ئے گا         یو،کے: امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کی تعلیما ت قرآن و سنت کو سمجھنے میں مددگا ر ثا بت ہوتی ہیں، اہل سنت و الجما عت برطانیہ         پاکستانی کمیونٹی کوریانے تھیگو میں سجایا پاکستان کی 70ویں یوم آزادی پاکستان کا عظیم میلہ         سٹاک ہوم: پاکستان میلہ کمیٹی سویڈن کے زیر اہتمام سالانہ جشن آزادی میلہ،سموسے، پکوڑے، رس ملائی، بریانی، حلیم اور کشمیری چائے کی مسحور کن خوشبو اور لذت سے سویڈش و دیگر ممالک کے باشندے بھی جھوم اٹھے         پاکستانی اور برطانوی اداروں کے مابین تربیتی ورکشاپس، ہمارے نظام حکومت کو بہتر بنائیں گی، چیف جسٹس آزادکشمیر پاکستانی اداروں کا موازنہ برطانوی اداروں سے کرنا درست نہیں، ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔ چوھدری ابراہیم ضیاء چیف جسٹس چوھدری ابراہیم ضیاء کی اولڈہم مئیرز پارلر میں کمیونٹی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو         برطانیہ میں نسلی تعصب، پاکستانی اداکارہ کو ہوٹل سے نکال دیا گیا         ملک عبدالوحید کے والد کا انتقال،پی ٹی آئی بولونیا کے رہنما پاکستان روانہ، مرحوم ملک عبدالقیوم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی،         فرانس: پیرس ادبی فورم کے زیرِ اہتمام تیسرا عالمی مشاعرہ میں شریک شعرا، شاعرات و آرگنائزر خواتین         سپین میں مقیم مسیحی کمیونٹی نے شمع جلا کر بارسلونا میں ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہونےوالی فیملی سے اظہار یکجہتی کیا         اٹلی: مسلم لیگ نون اٹلی کے صدر خالد محمود گوندل کی سربراہی میں پاکستان کے سترویں یومِ آزادی کے حوالے سے روریتو سٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا         سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیو جرسی (امریکہ )میںپاکستان کے 70واں جشن آزادی مارچ میں کمیونٹی کیساتھ شامل        

یو،کے: ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کا شمیم محمود کی مذہبی و فلاحی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت

یو،کے:   ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کا شمیم محمود کی مذہبی و فلاحی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کا شمیم محمود کی مذہبی وفلاحی خدما ت پر زبردست خراج

عقیدت، یتیم بچو ں کی کفالت اور اپنے اردگرد رہنے والے ضرورت مند افراد کی معاونت ہم سب کی اخلا قی اور مذہبی ذمہ داری ہے، بحثیت مسلمان اس محدود زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسی نیکی ضرور کرنی چاہیے جو ہمیشہ کے لیے صدقہ جا ریہ بن جا ئے۔ان خیالا

ت کا اظہا ر نو منتخب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس اطہر صدیقی نے یہا ں مقامی ہال میں فلاحی تنظیم کی سابقہ بانی و سربراہ شمیم محمود کی فلاحی و مذہبی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ عظیم الشان افطا ر ڈنر کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر شمیم محمود کی صاحبزادی عائشہ، غزالہ احمد، عالیہ، طیبہ لو ہا ر، گل رانا، رضوانہ، آسیہ،فریدہ، زہرین، ثمینہ رحمن، بشریٰ، شاہین لطیف، صائمہ، شازیہ، محمد شاہد، محمد

شعیب، طیبہ، عمران، حلیمہ، حفصہ، سریہ چشتی، خجستہ بی بی، سلمیٰ شوکت، ڈاکٹر شوکت خان، ملک فتح خان، ناصر خان، طارق لوہا ر، حبیب الرحمن ایم بی ای، طارق جہا ں، مسز طلعت سلیم، محمد ایوب ایم بی ای، محمد سجا د، عطیہ مغل، عبد القدوس، کوثر ظفر، نصرت رفیق، آمنہ انور، صفیہ اے نور، جان جنجوعہ، ما جد،طا ہر، شمسہ، لبنیٰ، فریدہ، سرینہ، ہما ء، شانزہ،ازنیٰ، نادیہ،تصویر، ثمینہ، رفعت، حفصہ،محمود، علیشا،زینب،رخسانہ، رضوانہ،مریم، ماریہ، شعیب، رکیہ،سلطان، قاسم،علی، زوہیب، زیب النساء،ام حبیبہ،تہرین، نضرت، روبینہ، شازیہ،عالیہ، ساجد، عابد، کامل، شہزاد،طیب، صفینہ،عمارہ،جویریہ،ریحانہ، شبنم،مریم، آسیہ،نصرت، نرگس، بصرہ،آسیہ سلطان، ناصر، ردا، محمودہ،محمد حمزہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اطہر صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق چیئر پرسن ہیلپنگ لٹل اینجلز و جنت الفردوس شمیم اپنی زندگی کے اختتام کے ساتھ ہمیں انسانیت کی بھلا ئی اور دوسروں کے لیے جینے کا اہم پیغام دیکر گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس تنظیم کے زیر سائیہ جتنے بھی یتیم مساکین اور غریب بچے ہیں ان کی تعلیم و تر بیت اور دیکھ بھال اب ہم سب کی اخلا قی ذمہ داری ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ کسی ضرورت مند کی ضرورت کے وقت کام آنا بہت بڑی نیکی ہے جسے ہمیں اپنی زندگیو ں میں عملی طور پر اپنا نے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرغزالہ احمد، طیبہ لوہا ر،حلیمہ، ناصر خان اور دیگرنے شمیم محمود کی خدمت انسانیت اور انسانی فلا ح کے لیے گراں قدر خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہاکہ شمیم محمود نے ایک عورت ہو نے کے با وجود نہ صرف آخری دم تک اپنی موذی بیما ری کینسر سے جنگ جا ری رکھی بلکہ یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بھی بخوبی نبھائی اب اس مشن کو آگے لیکر چلنا ہر درد دل رکھنے والے کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین بزرگو ں بچوں سمیت مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والو ں نے بھرپور شرکت کی ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کے ساتھ بھرپور تعاون جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شمیم محمود سمیت مسلم امہ کے تمام فوت شدگان کی بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related posts