تازہ ترین
سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز نے برطانیہ سے پاکستانیو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا         امامیہ اسلامک کونسل یورپ کی سالانہ میٹنگ کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد کی گئی         بلونیا اٹلی چوہدری غلام شبیر کی اپنے دوست چوہدری محمد بوٹے خاں گجر دیتوال پوڑ کوان کے صاحبزادوں کی شادی کی مبارک باد کے سلسلے میں مانچسٹر سے بلونیا خصوصی آمد         اٹلی: اہلیانِ مونتی کیاری کی طرف سے محفلِ میلاد ﷺ کا پروگرام، چوہدری سکندرگوندل (پروپرائٹر، گوندل ریسٹورنٹ)کا خصوصی تعاون،منتظمین کے فرائض چوہدری منیر بھمبھر، طارق کھٹانہ، خالد شبیرڈوگہ اور چوہدری شبیر بھمبھر نے ادا کئے         اوورسیز پاکستانی جائیں تو کہاں جائیں! پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جانے والے منہاج القرآن کویت کے رہنما محمد عثمان کو گھر میں ڈکیتی مذاحمت پر قتل کر دیا گیا         معروف اینکر پرسن امیر عباس ہشام یوسف پیرس پہنچ گئے۔ قائداعظم ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے۔ ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق ہوں گے         فرانس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تبدیلی پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سینئر راہنماؤں کی مبارکباد۔         سیاسی وابستگی سے متعلق افواہیں، فیصل چیچی کل پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے         یو،کے: عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر تحریکِ انصاف PTI West Midlands کا جش، مبارکبادیں، پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم         پی ٹی آئی مانچسٹر کے چوہدری محمد نواز آور ان کی ٹیم نے ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا مانچیسٹر کی سیاسی اور کاروباری شخصیات کی شرکت         نا اہلی کیس میں عمران خان کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے: اورنگزیب جنگل خیلوی         فرانس ۔ طارق محمود کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں ادا ادا کر دی گئی         گلاسگو کے ہردلعزیز دوست میاں نوید قیصر کے اعزازمیں میاں طاہر حمید کا ظہرانہ         بریکنگ نیوز: چوہدری فیصل محمود چچی چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل مسلم لیگ ن اٹلی اتوار شام 5 بجے بلونیا میں پریس کانفرنس کریں گے         تحریک انصاف اٹلی کاکل بروز ہفتہ شام دو بجے کریمونا پیاسا روما میں ایک جشن کا اہتمام-میاں آفتاب احمد        

جاوید آفریدی کی عمران خان سے ملاقات ،کپتان نے پشاور زلمی میں چینی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے اقدام کو سراہا

جاوید آفریدی کی عمران خان سے ملاقات ،کپتان نے پشاور زلمی میں چینی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے اقدام کو سراہا

پشاور (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں چینی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے اقدام کو بے حد سراہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر جاوید آفریدی کے ساتھ چینی کوچ راشد خان ،یی ٹیان اور پشاور زلمی میں شامل ہونے والے دونوں کھلاڑی بھی ہمراہ تھے جنہیں دیکھ کر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی ٹیم میں شمولیت کے اقدام پر پشاور زلمی کو سراہا اور مبارک باد دی
عمران خان نے پشاور زلمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی کھلاڑیوں کی شمولیت سے چین میں کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ دونوں مقبول ہوں گی۔ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیں سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشیت کو فائدہ پہنچائے گا اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے عمران خان کی جانب سے حوصلہ افزائی کی تعریف کی۔واضح رہے کہ پشاور زلمی نے چین کے دو کھلاڑیوں جیان لی اور یوفی زھانگ کو پی ایس ایل تھری کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts