تازہ ترین
سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز نے برطانیہ سے پاکستانیو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا         امامیہ اسلامک کونسل یورپ کی سالانہ میٹنگ کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد کی گئی         بلونیا اٹلی چوہدری غلام شبیر کی اپنے دوست چوہدری محمد بوٹے خاں گجر دیتوال پوڑ کوان کے صاحبزادوں کی شادی کی مبارک باد کے سلسلے میں مانچسٹر سے بلونیا خصوصی آمد         اٹلی: اہلیانِ مونتی کیاری کی طرف سے محفلِ میلاد ﷺ کا پروگرام، چوہدری سکندرگوندل (پروپرائٹر، گوندل ریسٹورنٹ)کا خصوصی تعاون،منتظمین کے فرائض چوہدری منیر بھمبھر، طارق کھٹانہ، خالد شبیرڈوگہ اور چوہدری شبیر بھمبھر نے ادا کئے         اوورسیز پاکستانی جائیں تو کہاں جائیں! پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جانے والے منہاج القرآن کویت کے رہنما محمد عثمان کو گھر میں ڈکیتی مذاحمت پر قتل کر دیا گیا         معروف اینکر پرسن امیر عباس ہشام یوسف پیرس پہنچ گئے۔ قائداعظم ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے۔ ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق ہوں گے         فرانس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تبدیلی پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سینئر راہنماؤں کی مبارکباد۔         سیاسی وابستگی سے متعلق افواہیں، فیصل چیچی کل پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے         یو،کے: عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر تحریکِ انصاف PTI West Midlands کا جش، مبارکبادیں، پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم         پی ٹی آئی مانچسٹر کے چوہدری محمد نواز آور ان کی ٹیم نے ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا مانچیسٹر کی سیاسی اور کاروباری شخصیات کی شرکت         نا اہلی کیس میں عمران خان کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے: اورنگزیب جنگل خیلوی         فرانس ۔ طارق محمود کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں ادا ادا کر دی گئی         گلاسگو کے ہردلعزیز دوست میاں نوید قیصر کے اعزازمیں میاں طاہر حمید کا ظہرانہ         بریکنگ نیوز: چوہدری فیصل محمود چچی چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل مسلم لیگ ن اٹلی اتوار شام 5 بجے بلونیا میں پریس کانفرنس کریں گے         تحریک انصاف اٹلی کاکل بروز ہفتہ شام دو بجے کریمونا پیاسا روما میں ایک جشن کا اہتمام-میاں آفتاب احمد        

سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر مسترد کردی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اور بری خبر آگئی ہے اور نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف پیش کی گئی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی گئی ہے۔نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جب کہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے اور نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے ہوں جرم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے لہذٰا عدالت عظمیٰ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کا حکم دے۔
سپریم کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے دائر کئی گئی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے، اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنی داد رسی کے لئے فورم کا استعمال کرچکا ہے اور موجودہ درخواست کے ساتھ مطلوبہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک نہیں کیا گیا جب کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔

Related posts