تازہ ترین
سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز نے برطانیہ سے پاکستانیو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا         امامیہ اسلامک کونسل یورپ کی سالانہ میٹنگ کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد کی گئی         بلونیا اٹلی چوہدری غلام شبیر کی اپنے دوست چوہدری محمد بوٹے خاں گجر دیتوال پوڑ کوان کے صاحبزادوں کی شادی کی مبارک باد کے سلسلے میں مانچسٹر سے بلونیا خصوصی آمد         اٹلی: اہلیانِ مونتی کیاری کی طرف سے محفلِ میلاد ﷺ کا پروگرام، چوہدری سکندرگوندل (پروپرائٹر، گوندل ریسٹورنٹ)کا خصوصی تعاون،منتظمین کے فرائض چوہدری منیر بھمبھر، طارق کھٹانہ، خالد شبیرڈوگہ اور چوہدری شبیر بھمبھر نے ادا کئے         اوورسیز پاکستانی جائیں تو کہاں جائیں! پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جانے والے منہاج القرآن کویت کے رہنما محمد عثمان کو گھر میں ڈکیتی مذاحمت پر قتل کر دیا گیا         معروف اینکر پرسن امیر عباس ہشام یوسف پیرس پہنچ گئے۔ قائداعظم ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے۔ ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق ہوں گے         فرانس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تبدیلی پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سینئر راہنماؤں کی مبارکباد۔         سیاسی وابستگی سے متعلق افواہیں، فیصل چیچی کل پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے         یو،کے: عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر تحریکِ انصاف PTI West Midlands کا جش، مبارکبادیں، پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم         پی ٹی آئی مانچسٹر کے چوہدری محمد نواز آور ان کی ٹیم نے ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا مانچیسٹر کی سیاسی اور کاروباری شخصیات کی شرکت         نا اہلی کیس میں عمران خان کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے: اورنگزیب جنگل خیلوی         فرانس ۔ طارق محمود کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں ادا ادا کر دی گئی         گلاسگو کے ہردلعزیز دوست میاں نوید قیصر کے اعزازمیں میاں طاہر حمید کا ظہرانہ         بریکنگ نیوز: چوہدری فیصل محمود چچی چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل مسلم لیگ ن اٹلی اتوار شام 5 بجے بلونیا میں پریس کانفرنس کریں گے         تحریک انصاف اٹلی کاکل بروز ہفتہ شام دو بجے کریمونا پیاسا روما میں ایک جشن کا اہتمام-میاں آفتاب احمد        

دو روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ گزشتہ روز پیرس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

دو روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ گزشتہ روز پیرس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دو روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ گزشتہ روز پیرس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔میلے میں پاکستانی دستکاریوں کے نمونے اور علاقائی ثقافت پر مبنی دستاویزی فلمیں، بچوں کیلئے پاکستانی ثقافت سے متعلقہ تربیتی پروگرام اور پاکستان کی روائتی اور علاقائی موسیقی بھی پیش کی گئی تھی۔

اس میلے کا انعقاد ہاوس آف ورلڈ کلچرل اور سفارت خانہ پاکستان نے مشترکہ طور پر پیرس کے اعلی ترین تھیٹر دی لا ویل اسپیس پیری کارڈین میں کیا تھا۔

سفیرپاکستان جناب معین الحق نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کی آزادی کے ستر سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔

پاکستانی چودہ رکنی گلوکاروں و موسیکاروں کا وفد جن کا تعلق بلوچستان، گلگت بلتستان اور سوات سے ہے خصوصی طور پر اس میلے میں شرکت کرنے کیلئے فرانس پہنچا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میلے میں پاکستانی ثقافتی تنوع، صوفی و لوک موسیقی روایات، فنون لطیفہ اور ثقافتی میدان میں کی جانے والی ترقی کو فرانس میں متعارف کروایا گیا ہے۔

پاکستان کے ان گلوکاروں و موسیکاروں میں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے استاد زین اللہ جان بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے 130 سالہ پرانے ستار کے ساتھ میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

جناب عابد کریم اور ان کے ہمنوا جناب گلبہار شاہ جن کا تعلق ہنزہ سے ہے نے رباب بجانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ سوروز بجانے والے عبدالواحد جن کا تعلق مکران سے ہے، جناب ریاض حسین اور ان کے بھائی خادم حسین جن کا تعلق سوئی سے ہے نے دمبورہ اور سوروز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

محترمہ امرین اور مہر انگیز جن کا تعلق چترال سے ہے نے جھاربہ بجا کر مہمانوں کو خوب لطف اندوزکیا۔

اس دو روزہ میلہ کا انعقاد اسپیس پیری کارڈین جو کہ 18ویں صدی کے ابتداء سے موسیقی اور ثقافت کیلئے کام کر رہا ہے میں کیا گیا تھا۔

Related posts