اہم خبریں

امریکی ویزہ کے خواہشمند افراد کیلئے نئے قوانین متعارف

امریکی ویزہ کے خواہشمند افراد کیلئے نئے قوانین متعارف

امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے ویزے کے حصول کے لیے نئے قوانین متعارف کروا دیے گئے جن کے تحت تمام درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی ویزے کے لیے درخواست گزاروں کو اپنے سوشل میڈیا کی تمام معلومات، پانچ سال سے زیر استعمال ای میل آئی ڈی اور فون نمبر درج کروانا پڑے گا۔

امریکہ جانے کیلئے ویزے کے خواہشمند تمام افراد کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود اکاؤنٹس کی تفصیلات کے علاوہ ان اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی جو لسٹ میں شامل نہیں۔

امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اگر کسی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے متعلق جھوٹ بولا تو بدلے میں اسے سنگین امیگریشن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ تجویز ٹرمپ انتطامیہ کی جانب سے مارچ 2018 میں پیش کی گئی تھی اور اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس اقدام سے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔

سفارتی اور سرکاری ویزا کے کچھ درخواست گزار نئے اقدامات سے مستثنی ہوں گے تاہم ملازمت یا پڑھائی کے لیےامریکہ جانےوالوں کو یہ معلومات لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔

اس سے قبل صرف ایسے افراد کی اضافی جانچ کی جاتی تھی جن کی رہائش کبھی بھی دہشتگرد گروہوں کے کنٹرول والے علاقوں میں رہی ہو۔

یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر سفر کر کے آنے والوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ ہم سکریننگ کا عمل بہتر بنانے کے لیے بھی مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ امریکی شہریوں کی حفاظت

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *