سونا مزید مہنگا ، قیمت پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا مزید مہنگا ، قیمت پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نمائندہ خصوصی)سونے کی قیمت میں فی تولہ 1300 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سونے کے زیوارت بنوانے کے خواہمشند افراد کیلئے نہایت اہم ترین خبر آ گئی ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت کے بعد اب سونا بھی دن بہ دن مہنگا ہوتا چلا گیاہے اور آج 1300 روپے فی تولہ اضافے کے ساتھ پاکستان کی بلند ترین سطح 80 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ دس تولے سونے کی قیمت میں ایک ہزار 115 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد اس کی قیمت 69 ہزار 16 روپے ہو ئی ہے ۔

دوسر ی جانب کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک سمیت اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مستحکم ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 156 روپے 99 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 157 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *