صبح صبح ڈالر اتنا مہنگا ہو گیا کہ سن کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

صبح صبح ڈالر اتنا مہنگا ہو گیا کہ سن کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

کراچی (نمائندہ خصوصی) اس مہنگائی کے طوفان نے پاکستانی عوام کو شدید پریشان کر رکھاہے اور ڈالر کی قیمت ہے کہ نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہی بلکہ پرواز جاری رکھے ہوئے ہے تاہم آج بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے اور 2 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث قیمت 160 روپے تک جا پہنچی ہے جس نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ڈالر کی قدر بڑھنے سے اس کا براہ راست اثر عام شہریوں پر پڑتا ہے جبکہ اس سے ملک کے قرضوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں معمولی مندی دیکھنے میں آئی ہے ، 100 انڈیکس میں 28 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 161 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد فی تولہ 80 ہزار500 روپے ہو گیا تھا ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *