میاں اور بیوی دونوں نے خواتین بن کر دوبارہ شادی کرلی، انتہائی حیران کن واقعہ

میاں اور بیوی دونوں نے خواتین بن کر دوبارہ شادی کرلی، انتہائی حیران کن واقعہ

لندن(مانٹیرنگ ڈیسک)جنسی بے راہروی کے شکار مغربی معاشروں میں جنس تبدیلی عام روایت بن چکی ہے۔ چنانچہ وہاں ایسی خبریں اکثر سامنے آتی ہیں جنہیںسن کر ہمارے جیسے معاشرے میں بسنے والے سراپا حیرت بن جاتے ہیں۔ اب برطانیہ سے آنے والی یہ خبر ہی دیکھ لیں کہ جہاں ایک شوہر نے جنس تبدیل کروا کر ہم جنس پرستی اختیار کی اور اپنی بیوی کے ساتھ ہی دوبارہ شادی کر لی۔ دی مرر کے مطابق اس 55سالہ شخص آئیان ہاکس کا تعلق برطانوی شہر سوینڈن سے ہے جس نے 2014ءمیں جنس تبدیلی کے لیے سرجری کروانی شروع کی اور اب مکمل عورت بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنس تبدیلی کے بعد آئیان نے اپنا نام سوزی رکھ لیا ہے۔ اس کی ایک دہائی قبل شیریل پالمر نامی خاتون کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ وہ بھی اس کی جنس تبدیلی پر خوش تھی، چنانچہ جب آئیان سوزی بن گئی تو دونوں نے ہم جنس پرستی کا تعلق قائم کر لیا اور اب دونوں نے ایک بار پھر ہم جنسی پرستی کی شادی کر لی ہے۔ 58سالہ شیریل کا کہنا ہے کہ ”ہمارا تعلق 20سال قبل شروع ہوا تھا اور اب ہماری شادی کو بھی 10سال گزر گئے تھے لیکن میرے شوہر کے عورت بننے کے بعد جب ہمارا تعلق ایک نئے روپ کے ساتھ دوبارہ شروع ہوا تو ہمیں ایک دوسرے سے ایسی محبت ہوئی کہ گزشتہ 20سالوں میں نہ ہوئی تھی۔ چنانچہ ہم دونوں اپنی اس نئی زندگی پر بے حد خوش ہیں۔“

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *