جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF)یورپ زون کے عہدیداران کا پہلا باقاعدہ اجلاس زونل ہیڈکوارٹربرسلزمیں زونل صدرتنویر احمد چوہدری کی زیرصدارت اورزونل جنرل سیکرٹری ظہیرزاہدکی زیرنظامت برسلزمیں منعقدہوا۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF)یورپ زون کے عہدیداران کا پہلا باقاعدہ اجلاس زونل ہیڈکوارٹربرسلزمیں زونل صدرتنویر احمد چوہدری کی زیرصدارت اورزونل جنرل سیکرٹری ظہیرزاہدکی زیرنظامت برسلزمیں منعقدہوا۔

سٹاک ہوم (عاف کسانہ/ نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF)یورپ زون کے عہدیداران کا پہلا باقاعدہ اجلاس زونل ہیڈکوارٹربرسلزمیں زونل صدرتنویر احمد چوہدری کی زیرصدارت اورزونل جنرل سیکرٹری ظہیرزاہدکی زیرنظامت برسلزمیں منعقدہوا۔جس میں زونل ورکنگ کمیٹی کاانتخاب کیاگیا۔اجلاس میں ریاست جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال،بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں تنظیم پرپابندی،بدنام زمانہ تہاڑجہل میں مبحوس چئیرمین جے کیایل ایف محمدیاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت،طبی سہولیات کی عدم فراہمی اورقیدتنہائی میں رکھے جانے پرشدیدتشویش کااظہارکیاگیا۔اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ محمدیاسین ملک اوردیگرقیادت کی فوری رہائی،جے کے ایل ایف پربھارتی مقبوضہ کشمیرمیں عائدپابندی کے فی الفورخاتمے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جاری ظلم و ستم، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں،مظلوم اورنہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے انسانیت سوزمظالم کافی الفورنوٹس لیں۔عالمی برادی کشمیریوں کوان کے بنیادی حقوق اوربین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ غیرمحدود،غیرمشروط حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کرداراداکریں۔بھارتی اقدامات کے خلاف برسلزاوریورپ بھرمیں احتجاجی مظاہروں،پریس کانفرنسز،عالمی اداروں اورسفارتخانوں میں یاداشتیں پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔
یورپ بھر سے شریک تمام مندوبین نے شہیدکشمیرمقبول بٹ،قائدتحریک امان اللہ خان کی نامکمل جدوجہدکو قائدانقلاب یاسین ملک کی بے باک اورولولہ انگیزقیادت میں منزل کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم کیاگیا۔اجلاس میں زونل صدرتنویرچوہدری،سینئیرنائب صدرمشتاق پاشا،جنرل سیکرٹری ظہیرزاہد،نائب صدرفاضل مغل،آڈیٹرجنرل ڈاکٹراشتیاق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشفاق قمر،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حافظ مظہر اقبال نعیمی،ڈپٹی چیف آرگنائزرعمران بٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر زونل ورکنگ کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا علان کیا گیا جن میں شبیرجرال،مشتاق دیوان، الطاف حسین خان، مظہرحسین، ماسٹرغضنفر،چوہدری شریف،نسیم اقبال ایڈووکیٹ،حبیب خان،زین مغل، ارشادبٹ،ملک لطیف،ماجدحسین،محبوب شاہ،شہبازخان،عبادت چوہدری،راجہ حفیظ،راشدکاظمی،سیدبہاؤدین بخاری،قمرصدیق،افراسیاب، طاہرصدیق، ملک ندیم بٹ اور چنگیزخان شامل ہیں

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *