اہم خبریں

ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی، ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا

ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی، ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا

کراچی(نمائندہ خصوصی )معروف ترین ادکارہ ماہر خان کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے شمار مداح ہیں جو کہ ان کے کام کو سراہتے رہتے ہیں لیکن اب ماہرہ خان کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے کہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیاہے جبکہ اس میں نہایت خوبصورت بھی دکھائی دے رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ماہر ہ خان کی اداکاری ویسے ہی لاجواب ہے لیکن انہوںنے ثابت کر دیاہے کہ وہ رقص میں بھی کافی مہارت رکھتی ہیں جس کا اندازہ ان کی اس ویڈیو سے لگایا جا سکتاہے ۔ماہرہ خان کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کالے رنگ کے خوبصورت سوٹ میں ملبو س ہیں اور پنجاب گانے ”چھیتی موڑیں وے طبیبا نئیں تے میں مر گئی آں “ پر ڈانس کر رہی ہیں ، اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ان کے ساتھ اس ویڈیو میں اداکار بلال اشرف بھی قدم ہلاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو ماہرہ خان کی نئی فلم ” سپر سٹار “ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے 

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *