پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کی جانب سے سفیر پاکستان غلام دستگیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی تقریب

پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کی جانب سے سفیر پاکستان غلام دستگیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی تقریب

(محمد عرفان شفیق۔ کویت) پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کی جانب سے سفیر پاکستان غلام دستگیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیم کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت محمد طارق مرزا نے حاصل کی۔ محمد طاہر بشیر، صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت نے سفیر پاکستان، سفارتخانے کا عملہ اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے سفیر پاکستان کی کویت میں سفارتکاری کو سراہا اور کہا کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفیر پاکستان کی گرانقدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے تنظیم کے صدر، منتظمین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کویت میں پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ مہارت پر اطمینان ظاہر کی۔ بعد ازاں انہوں نے سفارتخانہ کی کارکردگی پر بھی مختصر روشنی ڈالی۔
آخر میں سفیر پاکستان کو پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *