اہم خبریں

71سال شادی کے بعد میاں بیوی نے ایک ایسا کام ساتھ کر لیا کہ پوری دنیا اشکبار ،پیار کی لازوال مثال قائم کردی

71سال شادی کے بعد میاں بیوی نے ایک ایسا کام ساتھ کر لیا کہ پوری دنیا اشکبار ،پیار کی لازوال مثال قائم کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 70سال کی کامیاب ترین شادی اور پھر ایک ہی دن موت۔ اس امریکی میاں بیوی نے محبت کی ایسی داستان رقم کر دی جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ سی این این کے مطابق 94سالہ ہربرٹ ڈی لیگل اور 88سالہ مارلین فرانسس ڈی لیگل کی محبت کی کہانی 72سال قبل شروع ہوئی تھی۔ 2018ءمیں دیئے گئے ایک انٹرویو میں ہربرٹ نے بتایا تھا کہ ”ہم ایک ہی علاقے میں رہتے تھے اور میں مارلین کو گھر کے اندر باہر آتے جاتے دیکھتا رہتا تھا۔ میری آنکھیں ہمہ وقت اسی پر لگی رہتی تھی۔ میں اس سے بہت محبت کرتا تھا مگر اظہار کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔ پھر ایک روز میں نے حوصلہ مجتمع کیا اور مارلین سے دل کی بات کہہ دی۔“

رپورٹ کے مطابق ہربرٹ کے اظہار پر مارلین نے بھی قبول کر لیا کہ وہ بھی ہربرٹ کی محبت میں گرفتار ہے۔ اگلا ایک سال دونوں کی ملاقاتیں ہوتی رہیں اور پھر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ہربرٹ فوج میں ملازمت کرتا تھا، چنانچہ مارلین نے اس کے ساتھ جرمنی میں بھی 6سال گزارے۔ ان کے 6بچے، 16پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں اور ان کے آگے 25بچے موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان 25میں سے بھی دو کی شادی ہو چکی ہے اور ان کے بھی 3بچے ہیں۔

ہربرٹ اور مارلین نے 71سال کی کامیاب ترین ازدواجی زندگی گزاری۔ ہربرٹ بروکن ہارٹ سنڈروم میں مبتلا تھا اور گزشتہ روز اسی بیماری کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے مرنے کے 11گھنٹے بعد مارلین بھی چل بسی۔نیویارک کے لینوکس ہل ہسپتال کے ڈاکٹر میتھو لوربر کا کہنا تھا کہ ”مارلین کی موت انتہائی شدید جذباتی و نفسیاتی صدمے کے باعث ہوئی۔ یہ جھٹکا اس کے دل کو کمزور کر گیا اور اسے بھی ہارٹ اٹیک آ گیا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *