اہم خبریں

”نایاب مچھلی کو بے دردی سے سنگسار کرنے والوں کو گرفتار کرو“عوام نے انٹرنیٹ پر ویڈیو دیکھ کر کہرام مچادیا

”نایاب مچھلی کو بے دردی سے سنگسار کرنے والوں کو گرفتار کرو“عوام نے انٹرنیٹ پر ویڈیو دیکھ کر کہرام مچادیا

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک) یونان میں گزشتہ دنوں ساحل سمندر پر غیرملکی سیاحوں نے سفاکیت کی ایسی انتہاءکر دی کہ یونانی شہری غصے سے بپھر گئے اور ان سیاحوں کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں کچھ سیاح ساحل سمندر پر ایک مچھلی کو پتھر مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو یونان کے قصبے چلکیڈا (Chalkida)کے ساحل پر فلمائی گئی۔یونانی شہریوں نے ایک آن لائن پٹیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ ان سیاحوں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ اس پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیاح اس مچھلی کو پتھروں سے زخمی کرنے کے بعد تڑپتا چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور بعدازاں وہ مردہ پائی گئی۔ یہ سورڈ فش (Swordfish)تھی، جسے ان بدطینت سیاحوں نے سفاکیت کا نشانہ بنایا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *