اہم خبریں

نیب کا مفتاح اسماعیل کے گھر گرفتاری کے لیے چھاپہ

نیب کا مفتاح اسماعیل کے گھر گرفتاری کے لیے چھاپہ

کراچی (نمائندہ خصوصی)نیب نےسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ اس کیس میں نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس کے بعد نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل کا فون دوپہر 12بجے سے بند ہے اور وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں ہیں۔مفتاح اسماعیل کے اہل خانہ سے ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھا تو اہل خانہ نے بتا یا کہ مفتاح اسماعیل گھر پر نہیں ہیں اور ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہے ،بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ مفتاح اسماعیل رو پوش ہو گئے ہیں ۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر کے بعد آفس میں بھی چھاپے مارے جائیں گے ۔دوسری جانب ایل این جی کیس میں شیخ عمران الحق کی گرفتاری کے لیے لاہور میں نیب ٹیم ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ۔شیخ عمران الحق بھی نیب راولپنڈی کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے باوجود نیب آفس نہیں پہنچے ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *