اہم خبریں

ڈالر مزید سستا ہو گیا , سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

ڈالر مزید سستا ہو گیا , سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی (نمائندہ خصوصی)مہنگائی کے طوفان نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیاہے جس کے باعث ہر کوئی پریشان دکھائی دے رہا ہے تاہم آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 25 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں20 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں موصول نہیں ہو رہی ہیں کیونکہ 100 انڈیکس نے 31 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی ہے اور سٹاک مارکیٹ ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔ سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100ا نڈیکس 31 ہزار کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیداہو گیا اور کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 723 پوائنٹس گنوا چکا تھا ۔ سٹاک مارکیٹ میں 30 ہزار 277 پوائنٹس پر کاروبار بند ہوا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *