اہم خبریں

حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی ، تاجر تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی ، تاجر تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ  تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ایف بی آر حکام سے ملاقات کی اور یہ طے کیا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے اور دشمن کو سخت جواب دینے کے لیے ہم اگست میں ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں،حکومت کا 15 اگست کو ’’یوم سیاہ ‘‘منانے کے حوالے سے فیصلہ بہت اچھا ہے، تاجر برادری 15 اگست کو یوم سیاہ کے حوالے سے تمام ریلیوں اور تقریبات میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابقدیگر تاجر تنظیموں کے رہنماؤں حاجی حنیف، خالد چوہدری، راجہ حسن اختر، وقار احمد میاں، میاں خلیل عبیر، شیخ عمر حیات، رضوان بٹ، فاروق حفیظ، علی نصرت بٹ، شیخ عرفان اقبال و دیگر تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےنعیم میر کاکہناتھا کہ 15 اگست کو  تاجر برادری یہ پیغام دے گی کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں،تاجر برادری کی حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نا ہو جائے تجارت مکمل بند کر دی جائے،ہم چاہیں گے کہ مارکیٹوں میں انڈیا کی چیزوں کا بائیکاٹ کیا جائے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایف بی آر سے مذکرات بھی کامیاب ہو گئے ہیں،مذکرات میں طے پایا ہے کہ فکسڈ ٹیکس سکیم تاجروں کی مشاورت سے بنے گی،کاروبار کے حجم کے اعتبار سے فکسڈ ٹیکس سکیم بنے گی،کافی بحث کے بعد طے پایا ہے کہ ہول سیلر اور ریٹیلرز کے لیے الگ فکسڈ ٹیکس سکیم بن سکتی ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *