اہم خبریں

بیٹنگ تکنیک میں کوئی خرابی نہیں،لمبی اننگز کھیلنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں:فخر زمان

بیٹنگ تکنیک میں کوئی خرابی نہیں،لمبی اننگز کھیلنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں:فخر زمان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ان کی بیٹنگ تکنیک میں کوئی خرابی نہیں،جب بھی کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس پر تنقید نہیں کی جاتی تاہم جیسے ہی اس کی پرفارمنس اچھی نہیں رہتی ہر کوئی تنقید کرنے لگتا ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں وہ تین رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تاہم اگلے ہی میچ میں انہوں نے 138 رنز اسکور کردئیے جس کے بعد ناقدین خاموش ہوگئے۔ہر کھلاڑی ہر وقت اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب وہ لمبی اننگز کھیلنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اب تک ان کے کریئر میں یہ ایک خامی رہی ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *