اہم خبریں

پاک بھارت کشیدگی اور کشمیریوں پر ظلم وستم لیکن معروف بھارتی گلوکار میکاسنگھ کی کراچی میں پرفارمنس لیکن دراصل یہ اہتمام کس نے کررکھا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

پاک بھارت کشیدگی اور کشمیریوں پر ظلم وستم لیکن معروف بھارتی گلوکار میکاسنگھ کی کراچی میں پرفارمنس لیکن دراصل یہ اہتمام کس نے کررکھا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکی ہے لیکن ایسے وقت میں معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے کراچی میں پرفارم کیا، حالانکہ ایسے حالات میں کسی پاکستانی اداکار کیلئے انڈیامیں پرفارمنس ناممکن ہے ، اب میکا سنگھ اور دیگر 14 بھارتیوں کی آمد، میکاسنگھ کو پاکستان بلا کر پرفارمنس کرانے والے شخص کے بارے میں تفصیلات اور کنسرٹ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

پرفارمنس کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ “ڈانس ڈانس شوٹ شوٹ، جب 8 اگست کو پاکستان کی پارلیمنٹ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کررہی تھی اور انڈین فوجیں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی تھیں تو کچھ پاکستانی کراچی میں بھارتی سٹار میکاسنگھ کی لائیو پرفارمنس سےلطف اندوز ہورہے تھے ، مجھے یقین ہے کہ ان دنوں کوئی پاکستانی سٹار بھارت میں پرفارم نہیں کرسکتا”۔

Dance dance shoot shoot:When parliament of Pakistan was expressing solidarity with Kashmiris on August 8th & Indians were shooting Kashmiris some Pakistanis were enjoying live performance of Bollywood stars in Karachi I am sure no Pakistani singer can perform in India these days

عدیلہ اسلم نے لکھا کہ “اُدھر کشمیر جل رہا ہے اور اِدھر پرویز مشرف کے کزن عدنان اسد جس نے مشرف کے زمانے میں نیٹو ٹھیکوں میں اربوں بنائے ،اسکی بیٹی کی شادی میں کل بھارتی گلوکار میکا سنگھ  کراچی میں ڈالروں میں ٹیکس فری پرفارم کر رہا ہے یہ کیسی حب الوطنی ہے؟ میں FBR کو چیلینج کرتی ہوں کہ اس سے ٹیکس لے”۔

حامد میر کے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے میورک علی نے لکھا کہ “حامد میر کبھی بھی یہ نہیں بتائے گا کہ یہ مہندی کا فنکشن جنرل مشرف کے کزن کے بیٹے کا ہے  جس نے دس ملین بھارتی روپیہ ادا کر کے بھارتی گلوکار کو اس وقت پاکستان نہ صرف بلایا بلکہ اس سے ہرفام کروا کر حب الوطنی کے نئے معیار ترتیب دیے”۔

دوسری طرف پاکستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے میکا سنگھ اور دیگر 14 بھارتیوں کی پاکستان آمد اورویزے کے اجرا سے متعلق لیٹر سامنے آگیا جس میں  متعلقہ حکام کو ہدایا ت کی گئی تھی کہ میکا سنگھ سمیت ذیل میں دیئے گئے نام اور پاسپورٹ کے حامل بھارتی شہریوں کو  30 دن کے لیے  لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے ویزے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے  اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جائیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *