اہم خبریں

قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

دوحا: قطر نے اپنی جیلوں میں قید 53 پاکستانیوں کو رہا کردیا۔ قطر کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث طویل عرصے سے قید 53 پاکستانیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا۔ قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر رہائی دی گئی۔رہائی پانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی حکومت اور دوحا میں پاکستانی سفارتخانہ تمام تر انتظامات کررہا ہے، دوحا سے پاکستان کے لیے دستیاب پہلی پرواز سے انہیں وطن بھیجنے کی کوشش کی جارہی تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں۔واضح رہے کہ دورہ امریکا سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان نے قطر میں قیام کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *