اہم خبریں

انڈین سفارتخانہ پیرس کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

انڈین سفارتخانہ پیرس کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجے کوختم کرنے کی مکروہ سازش کیخلاف پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے اس مظاہرے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرے میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس ، جموں و کشمیر فورم فرانس ، تحریک انصاف فرانس ، مسلم لیگ ن فرانس ، پیپلز ہارٹی فرانس ، ق لیگ فرانس ، منہاج القرآن فرانس ، عوامی تحریک فرانس ، پشتون آرگنائزیشن فرانس ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ فرانس اور ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔
پیرس کی فضا ، تیرا میرا رشتہ کیا ۔ لا إله إلا الله ۔ہم لیکر رہیں گے آزادی ۔ تمھارا باپ بھی دے گا آزادی ۔ مودی دہشت گرد ، انڈیا دہشت گرد ،ظلم کے ضابطے ۔ ہم نہیں مانتے ۔ کشمیری مانگیں آزادی ۔ کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعروں سے گونجتی رہی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کا مقصد بھارتی کے غیر آئینی اور مکروہ اقدامات کو دنیا کے سامنے لاکر بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ دکھانا ہے ۔ اور اقوام عالم کو بتانا ہے کہ گزشتہ ستر سال سے مظلوم کشمیری بھارت کی طرف سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں اور مودی کے دور حکومت میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *