اہم خبریں

”پاکستان کا ہر فنکار بولے کہ وہ بھارت کے ساتھ ۔۔۔“اداکاریاسر حسین نے خواہش کا اظہار کردیا

”پاکستان کا ہر فنکار بولے کہ وہ بھارت کے ساتھ ۔۔۔“اداکاریاسر حسین نے خواہش کا اظہار کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکار یاسرحسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے پاکستان کا ہر فنکار بولے کہ وہ بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر یاسر حسین نے کہا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کے وہ اب بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ کشمیر سے پیار بھی اور بھارت بھی جانا ہے، اس کا مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اب دیگر پاکستانی فنکار میرا موازنہ کریں گے مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں پاکستان سے محبت کرتا اور کشمیر کے لیے روتا ہوں، میں مانتا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر اب شاید ہوتی ہے جو بھارت نے بنا لی اور اب کو بنانی ہوگی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *