اہم خبریں

احتساب عدالت نے نیب کی آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی اور ۔۔بڑی خبر آ گئی

احتساب عدالت نے نیب کی آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی اور ۔۔بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے نیب کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیاہے اور انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف زرداری پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ، ایک ملزم نے بیان دیاہے ، آصف زرداری سے کنفرنٹ کروانا ہے ،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دیدیں ، 90 روز کا نہیں ہو سکتا لیکن 14 روز کا تو ہو سکتے ہیں ، یہ 4 روز کا ریمانڈ لے کر پھر اگلی بار آکر نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں ، بار بار پیشی سے نقصان سرکاری خزانے کو ہو رہاہے ۔

عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کو جویڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *