سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر پی سی بی شدید ناراض، کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ خبر آ گئی

سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر پی سی بی شدید ناراض، کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ خبر آ گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار پر دونوں ممالک کے مابین سیریز منسوخ بھی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے پر سری لنکن بورڈ سے شدید خفا ہے اور اس تمام معاملے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بات کرنے اور احتجاج کرنے کیساتھ ساتھ یہ معاملہ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا موقف ہے کہ یہ سیریز پاکستان کی ہوم سیریز ہے، اس سے متعلق سری لنکن وزیر کھیل کس حیثیت میں اعلان کر رہے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنا کسی وجہ کے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار پر دونوں ممالک کے مابین ہونے والی سیریز منسوخ بھی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی البتہ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *