سعودی عرب: غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف مہم 2 سال میں 36 لاکھ سے زائد گرفتار

سعودی عرب: غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف مہم 2 سال میں 36 لاکھ سے زائد گرفتار

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم میں دو سال کے دوران 36 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 15 نومبر 2017ء سے 16 اگست 2019ء تک 36 لاکھ 79 ہزار 292 غیر ملکی گرفتار ہوئے۔ اقامہ کی خلاف ورزی پر 28 لاکھ 71 ہزار 119 غیر ملکی گرفتارکئے گئے۔ 5 لاکھ 67 ہزار 575 غیر ملکی غیر قانونی طور ر کام کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ دو لاکھ 40 ہزار 598 غیر ملکی سرحدی خلاف ورزی کے الزام میں پکڑے گئے زیر حراست 5 لاکھ 17 ہزار 142 غیر ملکیوں کوفوری سزائیں دی گئیں۔ 9 لاکھ 12 ہزار 483 غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا گیا

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *