ایشیائی ترقیاتی بینک نے ن لیگ کے آخری تین سالوں کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، پریشان کن اعدادو شمار سامنے آ گئے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ن لیگ کے آخری تین سالوں کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، پریشان کن اعدادو شمار سامنے آ گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ن لیگ کے دور حکومت کے آخری تین سال2015 سے 2018 کی معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ 2015 سے 18 تک پاکستان کی معاشی کارکردگی خراب رہی ہے ، اس دوران لیبرفورس 45.2سے کم ہوکر 44.2 فیصدہوگئی جبکہ روزگارمیں خواتین کاحصہ 22سے کم ہوکر 20.1 فیصدرہ گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ 6.5فیصدکوپہنچ گیا،جو 2017میں 5.8 فیصدتھا، بیروزگاری 5.8فیصدسے بڑھ کر 5.9 فیصد ہو گئی جبکہ ڈالر کا ریٹ 110 سے بڑھ کر 138 روپے 8 پیسے ہو گیا ۔ 2015 تا 2018 میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرکم ہوئے، 2015میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتھے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *