کشمیر تقسیم کا نامکمل ایجنڈا , پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کا موقف بھی آگیا

کشمیر تقسیم کا نامکمل ایجنڈا , پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کا موقف بھی آگیا

ریاض (نمائندہ خصوصی) سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فاشسٹ راج نے تمام حدود کو عبورکرلیا ہے ،کشمیر تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کو یواین قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف اورملٹری کاﺅنٹر ٹیررازم کولیشن کے کمانڈر راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فاشسٹ راج نے تمام حدود کو عبورکرلیا ہے ،مودی کے زیراقتدار بھارتی فاشسٹ حکومت نے حدیں پارکرلی ہیں ،سابق آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کو مادروطن کیلئے جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کا جذبہ بہادری بے مثال تھا،افواج پاکستان کسی بھی چیلنج کا مقابلہ جذبے کیساتھ کر سکتی ہے ۔ راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی انگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر ایشو پر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلایا جا سکے بھارت کرفیو کی آڑ میں انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے۔تقریب میں جہاں دنیا کے مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی وہیں پر اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے ۔ پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے گھروں میں قید کئے ہوئے ہے اور کرفیو کی آڑ میں نہتے نوجوانوں اور عورتوں پر ظلم کر رہا ہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقوں پر بھی بھارتی افواج گولہ باری کرکے قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا رہی ہے بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو چکا ہے اس لئے اقوام عالم کو آگے بڑھ کر کشمیریوں کو انصاف دلانے کی ضرورت ہے پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستانی مسلح افواج تربیت یافتہ اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے جس نے ہمیشہ ہر امتحان میں خود کو قوم کے سامنے سرخرو کیا ہے پاک فوج نے جس طرح ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن کرکے دہشت گردی سے ملک کو پاک کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ نے کہا کہ پاکستانی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اس نے ہمیشہ ہر میدان میں کامیابی کو حاصل کیا ہے پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہلخانہ یقیناََ لائقِ تحسین ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا اور وطن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی پاک فوج دنیا کے امن دستوں میں بھی شریک ہے جس کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دنیا باخوبی واقف ہے اور اس کے کام کو سراہتی بھی ہے پاک آرمی پاکستان کے دفاع کو ہر صورت یقینی بنائے گی تقریب میں اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور ملٹری اتاشی کے ہمراہ کیک بھی کاٹا تقریب میں پاک سعودی قومی ترانے بھی بجائے گئے اور دونوں ممالک کی مثالی دوستی کو بھی سراہا گیا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *