سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چائے والے کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن وہ آج کل کیا کر رہا ہے ؟ تفصیلا ت سامنے آ گئیں

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چائے والے کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن وہ آج کل کیا کر رہا ہے ؟ تفصیلا ت سامنے آ گئیں

لاہور (نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان (چائے والا )نے ایک مرتبہ پھر سے چائے بنانے کا کام شروع کر دیاہے اور وہ اسے نئے لیول تک لے جانا چاہتے ہیں ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مارننگ پروگرام میں ارشد خان نے خصوصی شرکت کی جس میں دورا ن وہ ایک ڈھابے پر کھڑے چائے بناتے رہے اور نمائندوں کے ساتھ اپنے مستقبل کے پلانز اور دیگر چیزوں کے بارے میں گفتگو بھی کر تے رہے ۔ارشد خان کا کہناتھا کہ میں نے دوسروں کیلئے چائے بنانا اس لیے شروع کی کیونکہ یہ میری شناخت ہے ، ماڈلنگ اور اداکاری کے کیرئیر کے باوجود چائے فروخت کرنے واپس آیا ہوں اور اس کام کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

ارشد خان کا کہناتھا کہ درحقیقت میں چائے کے کاروبار کو آگے بڑھانا چاہتاہوں اور اس کیلئے ایک کیفے کھولنا چاہتاہوں ، جس کیلئے میں فی الحال ایک اچھے شراکت دار کی تلاش میں ہوں ۔انہوں نے بتایا پہلے وہ جس ڈھابے میں کام کرتے تھے اور ابھی جہاں یہ کام کررہے ہیں، وہ ان کی ملکیت نہیں اور وہ اسی لیے اپنا چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی تیار کردہ چائے فروخت کرسکیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ ایک زیرتکمیل فلم ‘ 24 آورز’ میں پاک فوج کے آفس میں ایک ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *