و زیر اعظم نے نڈر اور بیباک کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کوللکاراہے ، فردوس عاشق

و زیر اعظم نے نڈر اور بیباک کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کوللکاراہے ، فردوس عاشق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ و زیر اعظم نے نڈر اور بیباک کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کوللکاراہے ، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ مسلمان کبھی موت سے نہیں ڈرتا ،وزیر اعظم 27ستمبر کو عالمی فورم پر ایک بار پھر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا ، بھارت نے کشمیریوں سے مذہبی فرائض کی ادائیگی تک کاحق چھین لیاہے ۔ انشاءاللہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان بنے گا ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مودی میں جرات ہے تو مقبو ضہ کشمیر سے کرفیوہٹا کردیکھے ، پھر پتہ چلے گا کہ کیا ردعمل سامنے آتا ہے؟وزیر اعظم نے نڈر اور بیباک کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کوللکاراہے ، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کشمیری خواتین کے درد کو محسوس کرسکتی ہیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *