برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو شرمندہ کردیا

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو شرمندہ کردیا

پیرس(نمائندہ خصوصی) ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہیں اور کینیس جیسے بڑے عالمی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ پیرس فیشن ویک میں شریک ہوئیں مگر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنے ایک آرٹیکل ان کے متعلق ایسا کچھ لکھ دیا کہ سن کر یقین نہ آئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ماہرہ خان ’ایل اورئیل پاکستان‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور اسی کمپنی نے انہیں پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی پاکستانی ماڈل و اداکارہ پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر واک کر رہی تھی تاہم اس فیشن ویک سے متعلق اپنے ایک آرٹیکل میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو ماڈل و اداکارہ لکھنے کی بجائے ’ایل اورئیل پاکستان‘ کی ٹیم کی رکن قرار دے دیا۔گویا وہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو جانتے ہی نہ تھے، یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی۔ بہر حال، ماہرہ خان نے اس ایونٹ میں بھی اپنا نقش جمایا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر فیشن ویک کے دوران بنائی گئی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *