معروف گلوکار عاصم اظہر نے پاکستانی سیاستدانوں کو مشورہ دیدیا

معروف گلوکار عاصم اظہر نے پاکستانی سیاستدانوں کو مشورہ دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے پاکستانی سیاستدانوں کو لڑائی کرنے کے بجائے کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔پاکستانی سیاستدانوں کا سوشل میڈیا پرایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے انہیں مشورہ دیا کہ لڑائی ختم کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کرو۔عاصم اظہر نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہماری سیاسی شخصیات نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو بدنام کرنے میں اور ایک دوسرے کی خامیوں پر بات کرنے میں جس قدر قوت و توانائی اور وقت دیا ہے وہ ہمارے لیے حیران کن ہے۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کاش اگر ہمارے سیاستدان اپنے وقت کا آدھا حصہ بھی ملک کا انفراسٹرکچر ٹھیک کرنے کی کوشش پر لگائیں تو قسم سے میرا ملک بہتر ی کی راہ پر آجائے گا۔‘واضح رہے کہ اداکار کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *