سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے دو افراد گرفتار

سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے دو افراد گرفتار

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈاداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں چاہنے والے موجود ہیں لیکن وہیں ان سے نفرت کرنیوالوں کی بھی کمی نہیں، ایسے ہی دو افراد پکڑے گئے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل انہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی تھیں لیکن اب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے یہ دھمکیاں دراصل توجہ حاصل کرنے کے لیے دی تھیں ۔

دی نیوز کے مطابق چپاسانی کے ایس ایچ او پروین کمار نے بتایا کہ دونوں افراد جن کی شناخت جیکی بشنوئی المروف لارنس بابل اور جگدیش کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بنیادی طورپر چوری اور منشیات سمگلنگ کے الزام میں پکڑاگیا، پولیس نے مشکوک ڈرائیونگ کرنے پر جوڑے کو روکا جس پر انکشاف ہوا کہ انہوں نے گاڑیاں منشیات سمگلنگ کے ایک آپریشن کیلئے چرائی ہیں، دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک کے ذریعے 26ستمبر کو موصوف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھی دھمکیاں دے چکے ہیں، ان دھمکیوں کا مقصد شہرت حاصل کرنا تھا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *