تاجروں نے ایک مرتبہ پھر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

تاجروں نے ایک مرتبہ پھر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مطالبات تسلیم کرنے کیلیے 3دن کی مہلت  دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 3دن میں جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کر نے پر مجبور ہو جائیگی۔

مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز اسلام آباد میں نئے ٹیکسز اور معاشی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر کنونشن ہوا جس میں ملک بھر سے آئے ہو ئے تا جر رہنماؤں نے حکو مت اور ایف بی آر کی معاشی پالیسیوں پر زبر دست تنقید کی،بعد ازاں مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اورچیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی،سید عبدالقیوم آغا کی قیادت میں میلوڈی سے ایف بی آر کی طرف تحفظ معیشت مارچ کیا گیا جسے انتظامیہ نے نادرہ چوک پر روک دیا جہاں پر تاجروں نے دھر نا دیا۔اس موقع پر ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کیے۔ ایف بی آر کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے محمد کاشف چوہدری نے کہا ہم ایف بی آر کو 3دن کا ٹائم دے رہے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کر نے پر مجبور ہو جا ئے گی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *