کشمیر کی حالیہ تازہ ترین صورتحال اور 27 اکتوبر کو برطانیہ کے دارلخلافہ لندن میں ہو نے والے کشمیر فریڈم مارچ کے حوالہ سے اہم ہنگامی میٹنگ مقامی کمیونٹی سنٹر میں انعقاد پذیر ہوئی

کشمیر کی حالیہ تازہ ترین صورتحال اور 27 اکتوبر کو برطانیہ کے دارلخلافہ لندن میں ہو نے والے کشمیر فریڈم مارچ کے حوالہ سے اہم ہنگامی میٹنگ مقامی کمیونٹی سنٹر میں انعقاد پذیر ہوئی

برٹن آن ٹرنٹ (پ ر)کشمیر کی حالیہ تازہ ترین صورتحال اور 27 اکتوبر کو برطانیہ کے دارلخلافہ لندن میں ہو نے والے کشمیر فریڈم مارچ کے حوالہ سے اہم ہنگامی میٹنگ مقامی کمیونٹی سنٹر میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض بیرسٹر خادم نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری کل جماعتی بین الاقوامی کچمیر رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان نے کشمیر کی حساس ترین صورتحال پر با ت چیت کرتے ہو ئے کہاکہ بھا رتی مقبوضہ کشمیر میں ہما رے کشمیر ی بہن بھائی گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے اپنے گھروں میں محصور ہیں بھا رتی افواج نے ان کی رہائشگاہوں کو انکے لیے جیل خانہ بنا رکھاہے۔ کشمیر میں تاریخ کی بدترین صورتحال پیدا ہو نے کے باوجود بین الاقوامی کمیونٹی کا کردار اس حوالہ سے قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیری قوم خوراک کی قلت ، ادویات کی کمی اور مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ء ہیں اس نازک ترین مرحلہ میں تارکین وطن پاکستانیوں و کشمیریوں کی یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر ہونے والے اس بدترین ظلم و جبر کے خلا ف اپنی اپنی بساط کے مطابق ضرور آواز بلند کریں ۔ اگر آج ہم اپنے گھروں میں خاموشی سے بیٹھے رہے تو روز قیامت رب کی بارگاہ میں ہم سے اس حوالہ سے سوال ضرور پوچھا جا ئے گا کہ تمام تر سہولیا ت اور اچھی زندگی بسر کرنے کے باوجود ہم لوگ ایسے بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں اور جبرو استبدار پر خاموش کیوں رہے۔ اس موقع پر مفتی فضل احمد قادری، صاحبزادہ محمد رفیو چشتی ، محفوظ مغل ، مقصود حسین، راجہ غضنفر خان، محمد شکیل ، سعادت کیانی، راجہ اعجاز خان، چو ہدری محمد یونس، راجہ غفار خان، عجائب خان اور دیگر نے بھی مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہو ئے بھارتی اسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کیا میٹنگ کے اختتام پر شہدا جموں و کشمیر کے بلندی درجات اور کشمیری قوم کے بھارتی مظالم سے نجا ت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *