کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد

کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد

(محمد عرفان شفیق۔ کویت) خاتم الانبیاءویلفئیر سوسائٹی کویت کے پلیٹ فارم سے سید الشہداءحضرت امام حسین علیہ السلام اور آپکے جاں نثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد کو تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کویت میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے یوم حسین ؑ کا انعقاد کیا، اس موقع پر محفل مسالمہ و مشاعرہ پیش کی گئی۔ محفل مسالمہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سلام گذاروں اور منقبت خواں حضرات نے امام عالی مقام کے حضور خوبصورت گلہائے عقیدت پیش کیے جن میں محمد فیصل نقشبندی، سید رضاعلی طاہری، عبدالروف بھٹی، حافظ عبدالوحیدربانی، سید علی مہدی رضوی، سید حسن نقوی، سید مجتبی نقوی، سیدناصرعباس اور دستہ دعائے زہرہ ا سلام کویت نمایاں تھے۔
محفل مشاعرہ کی نظامت انجمن ارباب فکروفن کے سیکرٹری جنرل سید صداقت علی ترمذی نے کی۔ تمام اسلامی مسالک کے شعراءنے اپنے کلام کے ذریعے امام عالی مقام کے حضور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انجمن ارباب فکروفن کے چئیرمین خالدسجاد احمد کے علاوہ متعدد شعرائے کرام خضر حیات خضر، عماد بخاری، محمد ریاض، سیدوفادارحسین، سید باقر نقوی، سید وقارنقوی، عشرت حسین، سید نیئرعباس رضوی نے فرزندعلی و بتول جگرگوشہ و نواسہ رسول امام حسینؑ کے حضور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ محفل کے اختتام پر صدر محفل مرزاعسکری حسین نے نماز کی امامت کروائی جبکہ مولانا سید آصف شیرازی نے دعائیہ کلمات ادا کئے، سیکرٹری جنرل خاتم الانبیاءویلفیئر سوسائٹی کویت کے سیکرٹری جنرل حاجی سیف علی نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔یوں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ماہ محرم کے حوالے سے بین المسالک ہم آہنگی کا ایک منفرد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *