اہم خبریں

اداکارہ انجلینا جولی کی طرح کی تصویر لیکن دراصل یہ ایک پاکستانی لڑکا ہے، میک اپ کے بغیر کیسا دِکھتا ہے؟

اداکارہ انجلینا جولی کی طرح کی تصویر لیکن دراصل یہ ایک پاکستانی لڑکا ہے، میک اپ کے بغیر کیسا دِکھتا ہے؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل انجلینا جولی جیسی نظرآنے والی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش میں رہی، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ یہ تصویر دراصل کسی لڑکی کی نہیں بلکہ ایک لڑکے کی ہے جس کا نام شعیب خان ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق شعیب خان پیشے کے اعتبار سے میک اپ آرٹسٹ ہے جس نے اپنی صلاحیت کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اپنا ایسا میک اپ کیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں دھوکہ کھا گئیں اور اکثر اس کی تصویر کو انجلینا جولی کی تصویر ہی سمجھ بیٹھے۔

جب شعیب خان نے اپنی میک اپ کے بغیر تصویر کے ساتھ وہ تصویر لگائی اور دونوں پر ’پہلے‘ اور ’بعد میں‘ لکھ کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ شعیب خان نے ان تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ”طویل عرصے سے میری خواہش تھی کہ میں ایسا نظر آﺅں، اور بالآخر میری یہ خواہش پوری ہو گئی۔ “رپورٹ کے مطابق شعیب خان کی انجلینا جولی جیسا نظرآنے کی خواہش پوری ہو گئی اور دوسری طرف اس تصویر نے لوگوں کو بطور میک اپ آرٹسٹ اس کی صلاحیتوں کا گرویدہ بنا لیا، جس کا اظہار انٹرنیٹ صارفین اس کی تصاویر کے نیچے کمنٹس میں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *